مظفرنگر میں پورے زور و شور سے ضلع اسپتال انتظامیہ کی جانب سےکووڈ ٹیکہ کاری مہم چلائی جا رہی ہے، جو دیہاتی علاقوں کے ساتھ ساتھ شہری علاقوں میں بھی چل رہی ہے۔ ضلع اسپتال انتظامیہ اور مختلف تنظیموں کے ذریعے ویکسی نیشن مہم کو بخوبی انجام دیا جا رہا ہے۔
بدھ کو اس ویکسی نیشن مہم کے تحت محلہ لدھاوالا سمراٹ انٹرکالج میں مختلف تنظیموں کی جانب سے منعقد کووڈ ویکسی نیشن کیمپ میں لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور کورونا ٹیکہ کاری مہم کا حصہ بنے۔