اردو

urdu

ETV Bharat / state

مئو: کورونا سے تحفظ کے لئے ٹیکہ کاری - Corona vaccination in government hospitals[

کورونا سے تحفظ کے لئے ٹیکہ کاری کا کام بدستور جارہی ہے۔ پہلے کے مقابلے ویکسینیش سنٹرز پر ٹیکہ لگوانے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

مئو: کورونا سے تحفظ کے لئے ٹیکہ کاری
مئو: کورونا سے تحفظ کے لئے ٹیکہ کاری

By

Published : Apr 7, 2021, 9:05 AM IST

اترپردیش کے مئو میں واقع سرکاری ہسپتالوں میں کورونا ٹیکہ کاری کا کام بدستور جاری ہے، خاص طور سے 45 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو کورونا سے تحفظ کے لئے ٹیکہ کاری کی جارہی ہے۔ تاہم پہلے کے مقابلے ویکسینیش سنٹرز پر ٹیکہ لگوانے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

اس تعلق سے وکسینین سنٹر پر موجود اعلی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ 'پہلے کے مقابلے اب بڑے تعداد میں لوگ ٹیکہ کاری پروگرام میں حصہ لے رہے ہیں۔'

ویڈیو
محکمہ صحت کے مطابق کووڈ ویکسین لگوانے کے بعد عام طور سے بخار اور جسم میں درد ہونے کی شکایت مل رہی ہے جس کو دیکھتے ہوئے سرکاری ہسپتالوں سے ٹیکہ لگوانے والوں کو کچھ دوائیں بھی دی جارہی ہیں۔

ڈاکٹرز کی جانب سے ٹیکہ لگوانے والے افراد کو کم از کم دس منٹ تک ٹیکہ کاری مرکز پر رکنے کی صلاح دی جارہی ہے، اس کے علاوہ انہیں تین روز تک زیادہ سے زیادہ آرام کرنے کی بھی صلاح دی جارہی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ پہلے کے مقابلے اب بڑے تعداد میں لوگ کووڈ وکسینیش کے رجسٹریشن کرارہے ہیں۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details