بریلی:اترپردیش کےبریلیکے ضلع ہسپتال میں عازمین حج کی ٹیکہ کاری کی گئی، جس میں ضلع کی تمام تحصیلوں سے آئے عازمین حج نے شرکت کی، لیکن ضلع ہسپتال میں عدم وسائل کی وجہ سے تمام عازمین حج کو کافی مشکلان اور پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ اس موقع پر بریلی حج سیوا سوسائٹی کے عہدے داران اور کارکنان نے کافی مشقت کے بعد افرا تفری پر قابو کیا۔ تمام عازمین نے ٹیکہ لگوایا اور لوگوں کو دعاؤں سے نوازا۔Vaccination for Hajj Pilgrims in Bareilly
ڈاکٹر میسم عباس اور شریف احمد نے عازمین حج کے ٹیکے لگائے۔ لیکن ضلع ہسپتال میں ٹیکہ کاری کے لیے کوئی معقول انتظام نہیں تھا۔ لہذا، عازمین حج کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ دور دراز سے آئے تمام عازمین کو ٹیکہ کاری سے متعلق کوئی معلومات نہیں تھی۔ یہاں سے وہاں، سوائے افرا تفری کے کوئی پرسان حال نہیں تھا۔ تمام عازمین نے نامکمل معلومات کی وجہ سے کافی ناراضگی کا اظہار کیا۔
ضلع کی تمام تحصیلوں سے 30 کلومیٹر سے 60 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کے بعد ضلع ہسپتال پہنچے عازمین حج نے اس بات پر سب سے زیادہ ناراضگی کا اظہار کیا کہ عازمین کو مدعو کرنے کے بعد محکمہ صحت کا کوئی ذمہ دار افسر نہ تو حالات کا جائزہ لینے آیا اور نہ ہی عازمین کی سہولیات پر کوئی توجہ دی۔