اترپردیش سنی سینٹرل وقف بورڈ میں ابھی بھی بابری مسجد، '26 فیض آباد' نام سے درج ہے حالانکہ کئی اخبار اور نیوز چینلز نے خبر چلائی ہے کہ بابری مسجد کا وقف نمبر بورڈ کے دستاویز سے ہٹا دیا گیا ہے لیکن فی الحال ایسا بالکل نہیں ہے کیونکہ یہ صرف محض افواہ ہے۔
بورڈ کی میٹنگ 5 مارچ کو ہونے والی ہے، اسی میٹنگ میں اس بات کا فیصلہ ہوگا کہ بابری مسجد کو وقف دستاویز سے کب ہٹایا جائے گا کیوں کہ اس کی ساری تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں۔