اترپردیش میں جمعہ کو ابھی تک ایک دن میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ 1347 نئے معاملے درج کئے گئے جس کے بعد ریاست میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی مجموعی تعداد 33690 ہوگئی۔ جبکہ17 نئی اموات کے ساتھ کورونا مہلوکین کی تعداد 879 پہنچ گئی۔
ریاست کے اڈیشنل چیف سکریٹری (صحت) امت موہن پرساد نے بتایا کہ اس وقت ریاست میں ایکٹیو مریضوں کی تعداد 11024 ہے جبکہ آج شفایاب ہونے والے 660 مریضوں کے ساتھ ریاست میں ابھی تک 21787 مریض مکمل طور سے صحت یاب ہوکر اپنے گھروں کو جاچکے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ کووڈ اسپتالوں کے آئیسولیش وارڈ میں 11027 مریض زیر علاج ہیں جبکہ 4011 افراد کو ادارہ جاتی قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔ پرساد نے بتایا کہ جمعرات کو ریاست کے لیبوں میں 38066 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ جس کے بعد ریاست میں جانچ کئے گئے کل نمونوں کی تعداد 1074112 ہوگئی۔