اردو

urdu

ETV Bharat / state

اتر پردیش: ڈاکٹر کفیل خان کو معاوضہ دینے کا مطالبہ - vikas wadi morcha

ڈاکٹر کفیل خان کی رہائی کے بعد وکاس وادی مورچہ کے قومی صدر محمد علی نے حکومت سے اپیل ہے کہ وہ ڈاکٹر کفیل کو معاوضہ دے۔

kafeel khan
kafeel khan

By

Published : Sep 2, 2020, 9:54 PM IST

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کے دوران علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں رقریر کے بعد ڈاکٹر کفیل خان کو این ایس اے کے تحت گرفتار کیا گیا تھا لیکن گزشتہ روز الہ آباد ہائی کورٹ نے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔

محمد علی، وکاس وادی مورچہ کے صدر

ڈاکٹر کفیل خان کی بے گناہ سزا کاٹنے پر وکاس وادی مورچہ کے قومی صدر محمد علی نے ڈاکٹر کفیل خان کو معاوضہ دینے اپیل کی ہے۔

محمد علی نے ڈاکٹر کفیل کی رہائی کے بارے میں بتایا کہ 'جو ڈاکٹر کفیل کی رہائی ہوئی ہے اور جو الہ آباد ہائی کورٹ جو فیصلہ سنایا ہے ہم اس کا خیر مقدم کرتے ہیں لیکن ہمیں اس بات کا غم ہے کہ کفیل خان کو اپنے ناکردہ گناہوں کے سبب تقریباً 8 ماہ جیل میں گزارنے پڑے۔

انہوں نے کہا کہ 'حکومت سے میری اپیل ہے بے قصور ہونے کے باوجود آٹھ مہینے جیل میں بند رہنے کے سبب ان کے اہلخانہ کو جو تکلیف اور پریشانی ہوئی ہے اس کے لیے انہیں معاوضہ دیا جائے۔

وکاس وادی مورچہ کے صدر محمد علی نے مزید کہا کہ 'میری ہائی کورٹ سے اپیل ہے کہ وہ ایک آرڈر جاری کریں کہ پولیس جب بھی کسی کو گرفتار کرے تو اس کے خلاف ثبوتوں کی بنیاد پر ہی اس پر این ایس اے لگایا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details