اردو

urdu

ETV Bharat / state

بریلی: پُل تعمیر کرنے کے لیے حکومت کے پاس بجٹ نہیں!

اترپردیش کے بریلی شہر میں دو سال سے خستہ حال پُل کبھی بھی بڑے حادثہ کا شکار ہو سکتا ہے لیکن حکومت اس جانب بالکل بھی توجہ نہیں دے رہی ہے۔

bridge could collapse anytime
bridge could collapse anytime

By

Published : Jan 10, 2021, 4:25 AM IST

ریاست اتر پردیش میں بریلی شہر کے نکوڑ بلاک کے گاؤں باکر ماجرا اور ترپڑی میں مختلف گاؤں کو جوڑنے والا اہم پُل انتہائی خستہ حالی کا شکار ہے اور کسی بھی وقت حادثے کا خدشہ ہے۔

وشواس کمار، مقامی شخص

اس پُل پر جگہ جگہ گڑھے ہوگئے ہیں جس کی شکایت گزشتہ دو برسوں میں کئی مرتبہ وزیراعلیٰ اترپردیش پورٹل پر بھی کی گئی ہے لیکن کوئی کام نہیں ہوا۔

واضح ہو کہ یہ پُلیا علاقے کے کئی گاؤں کے راستوں کو جوڑتا ہے اور اس سے طلباء، کسانوں کی فصلوں کی گاڑیاں وغیرہ گزرتی ہیں جبکہ دن بھر میں سینکڑوں سواریاں گزرتی ہیں لیکن شکایت کے باوجود اسے درست نہیں کیا گیا۔

مقامی افراد نے کہا کہ شاید انتظامیہ کسی حادثے کا انتظار کر رہا ہے۔ گاؤں کے باشندوں کا کہنا ہے کہ سال 2019 سے لے کر اب تک وزیراعلیٰ پورٹل پر متعدد مرتبہ شکایات بھی کی جاچکی ہیں لیکن اب تک اس کا حل نہیں نکلا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بی جے پی کے اقتدار میں ترقی محض خواب: گورو راوت

لوگوں نے کہا کہ ایک مرتبہ کہا گیا تھا کہ پُلیا کی تعمیر کے لیے دس لاکھ روپے کا بجٹ حکومت کی جانب سے آگیا ہے اور جلد ہی اس پُل کی تعمیرکا آغاز ہوگا لیکن یہ بھی محض ایک جملہ ثابت ہوا۔

اس کے علاوہ ایک مرتبہ جب اس کی شکایت وزیراعلیٰ پورٹل پر ڈالی گئی تو جواب آیا کہ حکومت کے پاس ابھی بجٹ نہیں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details