صبحِ بنارس(وارانسی) جس کی پر لطف فضا نے شہر کو خاص مقام دلایا ہے، ہندو مذہب کے پیروکار وارانسی میں دریائے گنگا میں اسنان(غسل) کرنا مقدس تصور کرتے ہیں۔
صبحِ بنارس کی رونقیں، ویڈیو یہی وجہ ہے گھاٹ پر ہمیشہ عقیدت مندوں کی بھیڑ ہوا کرتی تھی لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے سبھی معمولات ختم ہوگئے تھے لیکن اب 'ان لاک 1' کا دور شروع ہوا اور گھاٹوں کی رونقیں علاقائی لوگوں سے بازیاب ہورہی ہے تاہم دور دراز سے آنے والے سیاحوں کی تعداد بہت ہیں کم ہے۔
کبھی نہ ویران ہونے والے گھاٹ پر لاک ڈاؤن کے ایام ویرانی نے بسیرا کر لیا تھا جس کی وجہ سے چھوٹے کاروباری و مذہبی رہنماؤں کو شدید مالی نقصان ہوا ہے تاہم 'ان لاک 1' کا دور شروع ہو گیا ہے اور یہاں لوگوں کی آمد بھی ہورہی ہے۔
ایک مقامی شخص نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'لاک ڈاؤن کے ایام میں عوام گھروں میں قید ہو کر ذہنی تناؤ کا شکار ہوگئی تھی حالانکہ کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے یہ احتیاط ضروری تھا اسی لیے لوگوں نے گھروں میں رہنے کو ہی ترجیح دی۔
لیکن لاک ڈاؤن میں رعایت کے بعد اب لوگ گھروں سے باہر نکل کر کھلی ہوا میں سانس لے رہے ہیں