دہرادون:شاہ رخ کو اتراکھنڈ ایس ٹی ایف نے راجستھان کے ٹونک علاقے سے گرفتار کیا ہے۔ شاہ رخ پر 25 ہزار کا انعام بھی رکھا گیا تھا۔ پولیس شاہ رخ کو ایک گینگ کا سربراہ بتا رہی ہے۔ پولیس کے مطابق شاہ رخ کی گرفتاری کے ساتھ ہی اس کی پوری گینگ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ کئی ریاستوں کی پولیس کافی عرصے سے شاہ رخ کی تلاش میں تھی۔ اتراکھنڈ ایس ٹی ایف کے مطابق شاہ رخ نے شمالی بھارت کی کئی ریاستوں میں اپنی گینگ کے ساتھ ڈکیتی جیسی متعدد وارداتیں انجام دی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ کئی ریاستوں کی پولیس کافی عرصے سے شاہ رخ کی تلاش میں تھی۔
اسی سلسلے میں سنہ 2018 میں ہریدوار کے کنکھل اور روڑکی کے کلیر علاقے میں اپنے گینگ کے ساتھ ایک بڑی ڈکیتی کو انجام دینے کے بعد شاہ رخ کی تلاش جاری تھی۔ شاہ رخ کے خلاف ہریدوار کے کنکھل پولیس اسٹیشن میں آئی پی سی کی دفعہ 395 اور پولیس اسٹیشن کالیر میں دفعہ 395/397 کے تحت مقدمات درج ہیں۔