ریاست اترپردیش کے اتاوہ شہر میں زمین کے تنازع پر دو گروہوں کے درمیان تصادم کے دوران ایک بزرگ خاتون کی ہلاکت کے بعد تین افراد کو حراست میں لیا گیا۔
پولیس اہلکاروں کے مطابق 'متاثرہ کا خاندان گذشتہ کئی برسوں سے خاندانی اراضی کو بانٹ دینے کے معاملے میں جھگڑا کر رہا تھا۔ بدھ کے روز دونوں کنبوں میں ایک بار پھر جھگڑا ہوا جس نے شدید رخ اختیار کر لیا۔ خاتون شکایت درج کروانے پولیس تھانے گئی جہاں پر کنبہ کے افراد نے اس پر حملہ کر دیا۔'
ہلاک خاتون کے فرزند نے کہا کہ 'جب ہم پولیس اسٹیشن سے واپس آرہے تھے تو کنبہ کے افراد نے ہمیں گھیر لیا اور پیٹنا شروع کر دیا۔ میری والدہ پر حملہ ہوا اور وہ شدید زخمی ہوئی جس کے بعد انہوں نے دم توڈ دیا۔'