راجیندر کوشک کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد ، پورے خاندان کے کورونا کی زد میں آنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے ۔ممتا نے بتایا کہ ان کی رپورٹ کو آئے 5 دن کا عرصہ گزر گیا۔
کورونا میں مبتلا والی وال کوچ حکومتی مدد کے منتظر
دہلی پولیس میں والی بال کوچ کے عہدے سے ریٹائر ہونے والے راجیندر کوشک کورونا ٹیسٹ کرایا تو وہ مثبت پائے گئے۔ وہ کورونا میں مبتلا والی بال کوچ حکومتی مدد کا منتظر ہیں
اس عرصے میں اہل خانہ نے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن ، دہلی کے وزیراعلیٰ کیجریوال و دیگر اعلیٰ شخصیات کو فون کرکے اس کے بارے میں مطلع کیا لیکن کہیں سے کوئی مدد کو آگے نہیں آیا۔
اس طرح کی حکومتی بے حسی کسی انسانی المیہ کو جنم دے سکتی ہے ۔ یہ وقت محض اعلانات وعدوں اور دعووں کا نہیں بلکہ عملی طور پر کچھ کرنے کا ہے ۔لوگوں کی زندگیوں کو بچانے کا ہے۔لیکن الیکشن کے وقت بڑے بلندوبانگ دعوے کرنے والوں کا آج کہیں کوئی نام و نشان نہیں ہے۔
کنبے کے افراد کا کہنا ہے کہ حکومت اور انتظامیہ کے ٹیلی ویژن پر بیانات ،ڈائیلاگ،وعدے اور دعوے سب فریب ہیں۔ ان کے بیانات میں تضاد پائے جاتے ہیں۔
جب ایک معروف کھلاڑی اور کوچ کا کوئی پرسان حال نہیں ہے تو پھر عام آدمی کے ساتھ کیا ہوسکتا ہے ، آپ خود ہی اندازہ لگاسکتے ہیں۔
یاد رہے کہ دو دن قبل ، دہلی پولیس کا ایک سپاہی بھی کورونا کی وجہ سے اسی طرح کی لاپرواہی کی وجہ سے زندگی کی جنگ ہار گیا تھا۔