اترپردیش اردو اکادمی Uttar Pradesh Urdu Akademi کی آج مجلس عاملہ کی میٹنگ چیئرمین کیف الوری کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں سکریٹری زہیر بن صغیر سمیت سبھی اراکین نے شرکت کی۔ اس میٹنگ میں کئی اہم فیصلے لیے گئے ہیں۔
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے اکادمی کے سکریٹری زہیر بن صغیر نے بتایا کہ' موجودہ چیئرمین کیف الوری اکادمی کو فعال اور متحرک بنانے کے متعدد اہم فیصلے کیے ہیں جو اردو کی ترویج و ترقی کے لیے انقلابی ثابت ہوں گی'۔انہوں نے کہاکہ' کادمی کی جانب سے ہر برس اردو زبان و ادب کے شعراء و ادباء اور صحافیوں کو ایوارڈ تقسیم کیا جاتا ہے جس کے تعلق سے میٹنگ میں فیصلہ لیا گیا اور ایوارڈز یافتگان کے نام کا اعلان کیا گیا ہے۔'
انہوں نے مزید بتایاکہ' اکادمی نے 2376 طلبا و طالبات کو اسکالرشپ دینے کے لیے 76 لاکھ کی منظوری دی ہے۔ اکادمی کے زیر انتظام آئی اے ایس کوچنگ سینٹر میں چودہ لڑکیوں کے رہنے کے لیے بندوبست کے انتظام و انصرام کے لیے بھی بجٹ منظور کیا گیا ہے۔ موجودہ وقت میں 8 لڑکیوں کے رہنے کا انتظام ہے جو ناکافی ہے۔ لہذا اب اس کی توسیع کی جائے گی۔'
اتر پردیش اردو اکادمی نے ایوارڈ یافتگان کی فہرست کا اعلان انہوں نے کہاکہ' سنہ 2019 کے ایوارڈ یافتگان کی فہرست جاری نہیں ہوئی ہے اس پر آئندہ کمیٹی کی میٹنگ منعقد کر کچھ اعلان ہوگا۔ تاہم سنہ 2020 میں ایوارڈ یافتگان کی فہرست کا اعلان کیا جا چکا ہے۔
جس میں پروفیسر اصغر عباس علی گڑھ، مجموعی ادبی خدمات (مولانا آزاد ایوارڈ) 5 لاکھ روپے کے لیے منتخب کیے گئے۔
شارق کیفی بریلی (برائے شاعری) 1 لاکھ روپے۔
ڈاکٹر خالد جاوید، بریلی (برائے فکشن )1 لاکھ روپے۔
شمس بدایونی /بریلی (مسعود حسن رضوی برائے تحقیق) ایک لاکھ روپے۔
پروفیسر عقیل احمد علی گڑھ (احتشام حسین انعام برائے تنقید ایک لاکھ روپے۔
عرفان انصاری جونپور( ادب اطفال )ایک لاکھ روپے۔
پروفیسر عبد الحآمد آلہ باد ( بابائے اردو مولوی عبدالحق انعام برائے فروغ اردو ادب) ایک لاکھ روپے۔
ڈاکٹر عبدالنصیب خاں دہلی (سائنس ترجمہ)1 لاکھ روپے۔
پروفیسر وجئے بہادر سنگھ بنارس( ڈاکٹر صغریٰ مہدی انعام برائے قومی یکجہتی) ایک لاکھ روپے۔
درخشاں تاجور گورکھپور ڈاکٹر صغری مہدی انعام برائے خواتین ایک لاکھ روپے۔
مولانا ابو القاسم فاروقی الہ باد (برائے امیر خسرو ) ایک لاکھ پچاس ہزار روپے۔
ڈاکٹر معراج الحسن مراداباد (قومی سطح پریم چند ایوارڈ) ایک لاکھ روپے۔
پروفیسر شاہد حسین گورکھپور (پروفیسر محمد حسن انعام برائے تدریس یونیور سٹی/ کالج) ایک لاکھ پچاس ہزار روپے۔
ڈاکٹر سلیم احمد لکھنؤ (منشی نولکشور ایوارڈ برائے ادبی رسائل ) پچاس ہزار روپے۔
اکبر علی بلگرامی لکھنؤ( برائے صحافت پرنٹ میڈیا) پچاس ہزار روپے۔
ڈاکٹر حمایت حسین جائیسی جائس (صحافت و پرنٹ میڈیا) پچاس ہزار روپے۔
خورشید احمد گونڈہ (صحافت ،الیکٹرانک میڈیا پچاس ہزار روپے۔
محمد عاطف گورکھپور (برائے صحافت و پرنٹ میڈیا نوجوان صحافی ) پچیس ہزار روپے۔
محمد عامر بارہ بنکی (صحافت اور پرنٹ میڈیا نوجوان صحافی ) پچیس ہزار روپے۔
محمد عرفان گورکھپور( الیکٹرانک میڈیا) پچیس ہزار روپے۔
نوشاد احمد گورکھپور کتابت ایوارڈ 25 ہزار روپے کا اعلان کیا گیا ہے۔
مزیدپڑھیں: