تبلیغی جماعت کے لوگوں میں كورونا وائرس کےانفیکشن نے ملک میں تشدد کے حالات پیدا کر دیے ہیں۔
تبلیغی جماعت پر غلط بيانی كو لیکر علماء میں ناراضگی
میر ٹھہ میں تبلیغی جماعت کے لوگوں کے خلاف غلط بيانی کرنے كو لیکر عوام میں ناراضگی دیکھی جا رہی ہے ۔آج اسی بات كو ليكر شہر کے معزز افراد نےنائب شہر قاضی سے ملاقات کی اور انتظامیہ كو آگاہ کرتے ہوے کہا کہ علماء کی شان میں کی جا رہی غلط بیانی بند کرنے کا مطالبہ کیا ۔
تبلیغی جماعت پر غلط بيانی كو لیکر علماء میں ناراضگی
تبلیغی جماعت کے لوگوں پر كورونا کے انفیکشن كو پھیلانے کا الزام بھی عائد کیا جا رہا ہے ۔ اس کے سلسلے میں نائب شہر قاضی نے عوام كو یقین دہانی کرائی ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے کسی بھی افراد کے ساتھ نا انصافی نہیں ہونے دی جائے گی ۔
میرٹھ میں كورونا انفیکشن کے مریضوں کی تعداد كو دیکھتے ہویے۔ علماء نے دینی مدارس كو بھی آئسولیشن وارڈ بنائے جانے کی تجويز انتظامیہ کے سامنے پیش کی ۔تاکہ ضلع انتظامیہ كو قرنطنیہ کے مریضوں كو آئیسو لیٹ کرنے میں کوئی دشواری نہ پیش آیے ۔