اردو

urdu

ETV Bharat / state

چیکنگ کے دوران پولیس کی فائرنگ، نوجوان زخمی

ریاست اترپردیش کے سونبھدر میں گاڑی چیکنگ کے دوران ایک مفرور بائیک سوار نوجوان پر پولیس نے فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا، اسے مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں اس کی حالت نازک ہے۔

By

Published : Jul 15, 2019, 3:17 PM IST

چیکنگ کے دوران پولیس کی فائرنگ، نوجوان زخمی، متعلقہ تصویر

وارانسی۔شکتی نگر شاہراہ پر واقع کرما بازار سے آگے کرکی مائینر کے پاس پولیس نے گزشتہ رات تقریباً 12:45 بجے چیکنگ کے دوران ایک اپاچی گاڑی کو روکنے کی کوشش کی، لیکن بائک سوار نوجوان فرار ہونے لگا، پولیس نے بدمعاش سمجھ کر اس پر فائرنگ کر دی۔

چیکنگ کے دوران پولیس کی فائرنگ، نوجوان زخمی، متعلقہ ویڈیو

گولی بائک سوار نوجوان کے ہاتھ میں گولی لگی، جس سے وہ زخمی ہو گیا، پولیس نے اسے فوراً اسپتال میں داخل کرایا۔ جہاں اس کی نازک حالت کو دیکھتے ہوئے، ابتدائی علاج کے بعد وارانسی کے ٹراما سینٹر ریفر کر دیا۔

مڑیہان تھانہ علاقہ کے ددرا پہاڑی گاؤں کا باشندہ رویندر کول اپنے گھر سے بائک سے رابرٹس گنج جا رہا تھااس دوران گشت پر نکلے سپاہی مہیندر سنگھ کی قیادت میں پردیپ رائے، گلشن اور پی آر بی کے جوان نے بائک سوار کو روکنے کی کوشش کی، لیکن وہ تیز رفتار کرکے رابرٹس گنج کی جانب فرار ہونے لگا، جس کا پولیس نے پیچھا کیا تو وہ دوبارہ بائک گھما کرما کی جانب بھاگنے لگا، لیکن اس کے بعد بھی وہ نہیں رکا۔ اس کے بعد سپاہی نے اپنے لائسنسی بندوق سے بائک سوار کو گولی ماردی۔ جس سے وہ شدید طور پر زخمی ہو کر گر گیا۔

غورطلب ہے کہ گزشتہ روز رابرٹس گنج کوتوالی علاقے میں بائک سے ہوئی تین بڑے لوٹ کی واردات کے بعد سے پولیس مسلسل جانچ کر رہی ہے۔ جس کو لیکر گذشتہ رات شک کی بنیاد پر نوجوان کو گولی مار دی گئی۔

ذرائع کے مطابق نوجوان کے پاس لائسنس نہ ہونے کی وجہ سے وہ پولیس کے خوف فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا ،لیکن پولیس نے جرائم پیشہ افراد سمجھ کر اس پر گولی چلادی۔

ایس پی نے بتایا کہ اس معاملے کی جانچ کے لیے سی او سٹی کو تقرر کر دیا گیا ہے۔ جانچ کے بعد جو رپورٹ سامنے آئے گی، اس کی بنیاد پر کارروائی کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details