اردو

urdu

ETV Bharat / state

لکھنؤ میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کا قتل - اُتر پردیش

لاک ڈاؤن نافذ ہونے کے باوجود اُتر پردیش میں جرائم پیشہ لوگوں کے حوصلے بلند ہیں۔ زمین قبضے کو لے کر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کا قتل کر دیا گیا۔

لکھنؤ میں پریوار کے چھ لوگوں کو قتل
لکھنؤ میں پریوار کے چھ لوگوں کو قتل

By

Published : May 1, 2020, 3:18 PM IST

اُتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ کے بنتھرا تھانہ حلقہ کے گودولی گاؤں میں گزشتہ شب باپ اور بیٹے نے مل کر اپنے ہی پریوار کے چھ لوگوں کا بے رحمی سے قتل کر دیا۔ واردات کے بعد پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔

لکھنؤ میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کا قتل
پشتینی زمین کو لے کر کافی دنوں سے پریوار کے لوگوں کے بیچ جھگڑا چل رہا تھا لیکن معاملہ اتنا بڑھ گیا کہ باپ بیٹے نے مل کر اپنے ہی خاندان کے چھ افراد کا قتل کر دیا،جس میں دو سال کا معصوم بچہ بھی شامل ہے۔لکھنؤ پولیس کمشنر سوجیت پانڈے نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ اجے سنگھ اپنے بیٹے اونیشور کے ساتھ مل کر اپنے والد امر سنگھ ماں رام سکھی، چھوٹے بھائی ارون اُسکی بیوی رام دلاری اور ان کے دو بیٹے کا قتل کردیا۔
لکھنؤ میں پریوار کے چھ لوگوں کو قتل
پولیس کے مطابق ان دونوں نے پہلے گاؤں کے باہر جو ضلع اناؤ میں اپنے باپ کو قتل کیا۔ اس کے بعد گھر آکر اپنے ماں کو قتل کیا۔ اس کے بعد باغ جاکر اپنے چھوٹے بھائی اُس کی بیوی اور بچوں کو بے رحمی سے قتل کردیا۔قتل کرنے کے بعد اجے سنگھ اپنے بیٹے کے ساتھ بنتھرا تھانہ جاکر خود سپردگی کردی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details