محکمہ صحت نے تمام پبلک ہیلتھ سینٹر اور ضلع اسپتال میں آنے والے بخار کے مریضوں کو انسفلائٹس سے متعلق طبی جانچ کروائی جا رہی ہے۔ جس سے بہار کی طرح چمکی بخار کا قہر نہ پھیلے۔
انسفلائٹس کو لیکر الرٹ، متعلقہ ویڈیو دراصل بہار میں انسفلائٹس کا قہر پھیلا ہوا ہے، جس میں ابھی تک سینکڑوں بچوں کی چمکی بکار سے موت ہو گئی ہے۔
شاہجہاں پور میں محکمہ صحت نے اس طرح کی جان لیوا بیماری سے بچنے کے لیے ضلع میں الرٹ جاری کیا ہے۔
اس معاملے میں چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر آر پی راوت کا کہنا ہے کہ ضلع کے 15 بلاک جہاں پر سی ایچ سی ہیں اور ضلع اسپتال ہیں۔ جس میں انسفلائٹس کو لیکر الرٹ جاری کر رکھا ہے۔ یہاں پر آنے والے مریضوں کی بخار سے متاثر لوگوں کی انسفلائٹس کی جانچ کی جا رہی ہے۔
جس مین ایک سلائڈ بنائی جاتی ہے اور متعدد افراد کی جانچ کی جاتی ہے۔ضلع میں اس کی ادویات دستیاب ہیں اور چمکی بخار کو لیکر پوری طرح سے الرٹ جاری کیا گیا ہے۔