یہ فیصلہ اترپردیش میں ترمیم شدہ شہریت ایکٹ کے بارے میں پرتشدد مظاہروں کے دوران نافذ کیا گیا ہے۔
ایودھیا میں 25 فروری تک 144 نافذ
جمعرات کو ایودھیا کے ضلع مجسٹریٹ انوج کمار جھا نے کہا کہ دفعہ 144 ، 25 فروری تک اس ضلع میں نافذ رہے گا۔
ایودھیا میں 25 فروری تک 144 نافذ
احکامات کے تحت لوگوں کو ایودھیا میں کسی بھی پروگرام کے انعقاد کے لیے انتظامیہ کی اجازت لینا ہوگی۔
واضع رہے کہ اس ایکٹ میں 31 دسمبر 2014 کو یا اس سے پہلے بھارت آنے والے پاکستان ، افغانستان اور بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے ہندوؤں ، سکھوں ، جینوں ، پارسیوں ، بودھوں اور عیسائیوں کو شہریت دی جائے گی۔