بہادرپور بلاک میں ایک گئو شالہ پر دیررات بجلی گری، جس کے نتیجے میں 35 گائے ہلاک ہو گئے۔
گزشتہ دو روز سے مسلسل موسلا دھار بارش اور آسمانی بجلی گرنے سے بہادرپور میں کافی جانی و مالی نقصان کی اطلاع ہے۔۔
بجلی گرنے سے درجنوں گائے ہلاک، متعلقہ ویڈیو گئو شالہ میں بھاری بارش کی وجہ سے پانی جمع ہو گیا، جس کے سبب وہاں موجود گائے باہر نہیں نکل سکیں۔۔
ڈی ایم نے اس حادثے کی تفتیش کا حکم دے دیا ہے۔
گایوں کی ہلاکت کی اطلاع ملتے ہی انتطامیہ حرکت میں آگئی۔ ڈی ایم نے اس حادثے کی تفتیش کا حکم دے دیا ہے۔
مویشی میڈیکل افسران کی ٹیم، سی ڈی او، اے ڈی ایم اور ڈی ایم نے موقع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا۔
موقع پر پہنچی محکمہ صحت کی ٹیم نے گایوں کا پوسٹ مارٹم اور جانچ کے بعد آسمانی بجلی کے گرنے سے ہلاکت کی وجہ بتائی۔
بتایا جا رہا ہے کہ گئو شالہ کے چاروں طرف حال ہی میں ہونے والی کھدائی اور شدید بارش کی وجہ سے پانی جمع ہونے سے سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی تھی۔ جب بجلی چمکی تو گایوں کے درمیان بھگڈر مچ گئی اور گائے باہر نہیں نکل سکیں۔
فی الحال انتظامیہ اس معاملے پر کچھ بھی کہنے سے گریز کر رہی ہے۔