اردو

urdu

ETV Bharat / state

اترپردیش: 4 لاکھ سے زائد کورونا مریض صحتیاب - صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ۔

ریاست میں کورونا کے 4 لاکھ 50 ہزار 781 افراد پازیٹیو ہیں۔ جب کہ 6،589 افراد اس مہلک وبا سے ہلاک ہوئے ہیں۔

اترپردیش کورونا اپڈیٹ
اترپردیش کورونا اپڈیٹ

By

Published : Oct 17, 2020, 12:08 PM IST

ریاست اترپردیش میں کورونا مریضوں کی تعداد میں کمی دیکھنے کو مل رہی ہے اور صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے، ریاست میں 2،610 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، وہیں 36 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

اترپردیش میں اب تک 4 لاکھ 8 ہزار 83 مریض صحتیاب ہوکر ہسپتال سے ڈسچارج کیے گئے ہیں۔جن میں لکھنئو سے 53,312، کانپور سے 23,991، پریاگ راج میں 20,046، گورکھپور سے 16,124، غازی آباد سے 15,335، وارانسی سے 14,416، نوئیڈا سے 14,154، بریلی سے 10,446، میرٹھ سے 10,125، علی گڑھ سے 8,407 اس کے علاوہ دوسرے اضلاع سے بھی ڈسچارج کیا گیا ہے۔

اترپردیش کورونا اپڈیٹ
اترپردیش کورونا اپڈیٹ

اس مہلک وبا سے ہلاک شدگان کی تعداد 6،589 ہوگئی ہے لکھنؤ میں 806 افراد ہلاک ، کانپور شہر میں 708، پریاگ راج میں 304، وارانسی میں 308، گورکھپور میں 292، میرٹھ میں 287، مراد آباد میں 162، بریلی میں 150، آگرہ میں 137 اس کے علاوہ دوسرے اضلاع میں کورونا مریضوں کی موت ہوئی ہے۔

اترپردیش میں ایکٹیو کیسز 35263 ہیں، لکھنؤ میں 4,079، کانپور میں 2,407، پریاگ راج میں 1,678، وارانسی میں 1,616، بریلی میں 793 اس کے علاوہ دوسرے اضلاع میں ایکٹیو کیسز ہیں۔


ABOUT THE AUTHOR

...view details