اردو

urdu

ETV Bharat / state

نئے رکن پارلیمنٹ سے عوام کو کیا امید؟ - مرادآباد

عام انتخاب 2019 میں بی جے پی نے سب سے زیادہ لوک سبھا سیٹیں حاصل کی ہے۔ تاہم اترپردیس کے مرادآباد منڈل میں بی جے پی اور کانگریس کا صفایا ہوگیا۔

نئے رکن پارلیمنٹ سے عوام کو کیا امید؟ متعلقہ تصویر

By

Published : May 25, 2019, 3:26 PM IST

پورے مرادآباد منڈل میں لوک سبھا کی 6 سیٹیں ہیں اور سب سیٹوں پر اتحاد نے جیت حاصل کی ہے۔

مرادآباد لوک سبھا سے سماج وادی پارٹی کے امیدوار ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے بی جے پی کے امیدوار سرویش کمار سے جیت حاصل کی اور 96 975 ووٹ حاصل کر سرویش کمار کو ہرایا۔

نئے رکن پارلیمنٹ سے عوام کو کیا امید؟ متعلقہ ویڈیو

ای ٹی وی بھارت نے عوام سے یہ جاننے کی کوشش کی کہ آپ نئے رکن پارلیمان ڈاکٹر ایس ٹی حسن سے کیا امید رکھتے ہیں اور کیسی ترقی چاہتے ہیں؟

عوام نے نئے ایم پی ڈاکٹر ایس ٹی حسن سے امید کی ہے جو کام مراد آباد علاقے میں نہیں ہوا ہے وہ کام اب جلد پورے ہونے چاہیے اور سب کو ساتھ لے کر کام کرنا بے حد ضروری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details