اردو

urdu

ETV Bharat / state

اتر پردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ کے امتحانات آج سے شروع - اتر پردیش میں بورڈ کے امتحانات

مئو ضلع میں 6200 سے زائد طلبا و طالبات مدرسہ تعلیمی بورڈ کے امتحانات میں شامل ہورہے ہیں۔ ان میں منشی، مولوی، عالم و دیگر درجات کے امتحان کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

اتر پردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ کے امتحانات آج سے شروع
اتر پردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ کے امتحانات آج سے شروع

By

Published : Feb 25, 2020, 12:57 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 12:34 PM IST

ریاست اتر پردیش کے مئو ضلع میں کل 25 مراکز پر مدرسہ تعلیمی بورڈ کے امتحانات منعقد کئے جارہے ہیں۔

یہ 22 مراکز مدارس میں قائم کئے گئے ہیں جبکہ یو پی بورڈ کے تین اسکولز میں مدرسہ تعلیمی بورڈ کے سنٹر بنائے گئے ہیں۔

اتر پردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ کے امتحانات آج سے شروع

مئو ضلع میں 6200 سے زائد طلبا و طالبات مدرسہ تعلیمی بورڈ کے امتحانات میں شامل ہورہے ہیں۔ ان میں منشی، مولوی، عالم و دیگر درجات کے امتحان کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

اتر پردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ کے امتحانات آج سے شروع

گزشتہ کئی برسوں سے مدرسہ تعلیمی بورڈ کے امتحانات میں یو پی بورڈ کے اسکولز کو ہی مرکز بنایا گیا تھا۔ لیکن اس برس یو پی ایجوکیشن بورڈ اور مدرسہ تعلیمی بورڈ کے امتحانات ایک ساتھ منعقد کرائے جانے سے سنٹر کے قیام میں تبدیلی کی گئی ہے۔

مدرسہ تعلیمی بورڈ کے سنٹرز پر تعینات امتحان انچارج کے مطابق' صاف و شفاف امتحانات منعقد کرانے کے لئے امیدواروں کے موبائل فون و دیگر ممنوعہ اشیاء رکھنے پر سختی سے پابندی عائد کی گئی ہے۔'

Last Updated : Mar 2, 2020, 12:34 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details