اردو

urdu

ETV Bharat / state

اترپردیش میں 45 نئے کورونا کیسز، مجموعی تعداد 705 ہوئی

اترپردیش میں کورونا وائرس کے 45 نئے مثبت کیسز سامن آئے ہیں۔ ان میں سے 31 معاملے دارالحکومت لکھنؤ کے ہیں۔ وہیں آگرہ سے 13 اور سیتا پور سے ایک کیس سامنے آیا ہے۔ تمام مریضوں کو الگ تھلگ وارڈ میں داخل کیا گیا ہے اور ان کا علاج جاری ہے۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں اب کورونا مریضوں کی تعداد 705 ہوگئی ہے۔

Uttar Pradesh has 45 new corona cases, totaling 705
اترپردیش میں 45 نئے کورونا کیسز، مجموعی تعداد 705 ہوئی

By

Published : Apr 15, 2020, 5:32 PM IST

اتر پردیش میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ کے جی ایم یو نے 806 کورونا نمونوں کی تفتیش کی ہے، جس میں 45 نئے کورونا مریضوں کا انکشاف ہوا ہے۔

ان میں 31 کا تعلق لکھنؤ سے ہے جبکہ 1 کا تعلق سیتا پور سے ہے اور 13 مریض آگرہ سے ہیں۔

لکھنؤ میں پائے گئے 31 مثبت نمونوں میں سے 23 مرد اور 8 خواتین ہیں۔ سیتا پور میں 1 مثبت نمونے میں ایک مرد ہے۔ وہیں آگرہ سے آئے 13 مریضوں میں 5 خواتین 8 مرد شامل ہیں۔ تاہم سبھی کو لکھنؤ کے لیول ون ون کووڈ-19 اسپتال اور آگرہ کے ایس این ایم سی میں داخل کرایا گیا ہے۔

دارالحکومت لکھنؤ میں سامنے آئے 31 نئے مریضوں کا علاج سیول اسپتال، بلرام پور اسپتال، جی سی آر جی میں داخل ہونے کے بعد کیا جارہا ہے۔

ہوم کورنٹین مریضوں کی تعداد ریاست بھر میں 10661 ہے۔ اس کے ساتھ ہی 710 مریضوں کو آئسولیشن وارڈ میں داخل کیا گیا ہے۔ اب ریاست بھر میں مریضوں کی کل تعداد بڑھ کر 705 ہوگئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details