اردو

urdu

ETV Bharat / state

Uttar Pradesh Govt ماہی گیر طبقہ کی ہمہ گیر ترقی کے لئے ریاستی حکومت پابند عہد

محکمہ ماہی ترقیات کے کابینہ وزیر ڈاکٹر سنجے کمار نشاد نے آج لکھنو میں مر کزی بھون واقع اپنے دفتر میں محکمہ ماہی پر وری کی جائزہ میٹنگ کو خطاب کرتے ہوئے افسران کو ضروری ہدایت دی ۔ انہوں نے کہاکہ اتر پر دیش کو ماہی پروری کے شعبے میں خود مختار بنانا اور ما ہی گیر کنبوں کی ہمہ گیر ترقی کرنا ریاستی حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ہے ۔ Uttar Pradesh Govt

ماہی گیر طبقہ کی ہمہ گیر ترقی کے لئے ریاستی حکومت پابند عہد
ماہی گیر طبقہ کی ہمہ گیر ترقی کے لئے ریاستی حکومت پابند عہد

By

Published : Nov 16, 2022, 5:57 PM IST

Intro:لکھنؤ: اتر پر دیش کے کابینہ وزیر ڈاکٹر سنجے کمار نشاد نے وزیر اعظم ماہی اثاثہ اسکیم سال 23.2022 میں مستفیدین انتخاب کے لئے ہدایت جاری کئے جانے کی ہدایت دی تاکہ جلد ہی اضلاع میں مستفیدین انتخاب کی کا رروائی ختم ہو سکے ۔Uttar Pradesh Govt Promoting Fish Farming In The State

جائزہ میٹنگ میں بتایا گیا کہ مالیاتی سال 23.2022 میں اسکیموں کے لیے تقریباً 75 ہزا ر آئن لائن درخواست موصول ہوئی ہے جو گزشتہ سال کی مقابل 10 گنا زیا دہ ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:Lucknow Monument لکھنو کی متعدد تاریخی عمارتیں منہدم، کئی تباہی سے دہانے پر

انہوں نے کہاکہ تقریباً 16 ہزار مستفیدین کو مختلف اسکیموں میں خواتین ،درج فہرست ذات ؍قبائل کو 60 فیصد نیز عام طبقے کو 40 فیصد گرانٹ رقم دیکر مختلف ما ہی اسکیم میں فائدہ دلایا گیا ہے ۔ وزیرماہی ترقیات نے ماہی پروری اور زرعی پیداوار کو ایک ساتھ اور اتر پر دیش نئی تکنیک سہولت مہیا کرانے کے ضمن میں ہدایات جلد ہی جاری کیے جانے کے لئے افسران کو ہدایت دی ہے۔Uttar Pradesh Govt Promoting Fish Farming In The State

ABOUT THE AUTHOR

...view details