اردو

urdu

ETV Bharat / state

گھاگھرا میں کٹان، عوام پریشان

اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں موسلا دھار بارش کے بعد گھاگھرا ندی کی کٹان سےاس کے آس پاس کے بیشتر علاقے زیر آب ہوگئے ہیں ۔

By

Published : Jul 15, 2019, 12:08 PM IST

گھاگھرا میں کٹان،عوام پریشان، متعلقہ تصویر

گھاگھرا ندی کے کٹان کی وجہ سے گھاگھرا کے کنارے رہنے والے لوگ انتہائی خوفزدہ ہیں اور اپنا گھر چھوڑ کر محفوظ علاقوں میں جانے پر مجبور ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ بارہ بنکی کے سرولی غوث پور تحصیل کے ٹیپرا اور پاسن پوروا گاؤں میں گھاگھرے کا قہر ہے۔

گھاگھرا میں کٹان،عوام پریشان، متعلقہ ویڈیو
دو دن بارش نہ ہونے سے دریا کا آبی سطح کچھ کم ضرور ہوا ہے، لیکن کٹان کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ٹیپرا گاؤں کے دو مکان آب دوز ہو گئے ہیں۔ ایک گھر کا تمام سامان گھاگھرا میں بہہ گیا ہے۔زیادہ تر لوگ اپنا گھر چھوڑ کر محفوظ علاقوں میں جا رہے ہیں، لیکن کچھ ایسے بھی ہیں، جن سے گھر کی محبت چھوٹ نہیں رہی ہے۔گھاگھراندی کے کنارے بسے گاؤں کے لوگوں کی زندگی ان دنوں بے زار ہے۔ سیلاب کی آفت کا خوف ہر وقت ان لوگوں کو کھائے جا رہا ہے۔آسمانی آفت اور گھاگھرا کی کٹان کیا کم تھی اس پر سے سسٹم کی مار سیلاب متاثرین کو اور کھائے جارہی ہے۔فی الحال انتظامیہ حالات کو قابو کرنے کا دعوے کرتا جا رہا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق سرولی غوثپور کے 32 گاؤں میں سیلاب کا الرٹ جاری کیا گیا ہے اور گھاگھرا کے کنارے آباد لوگوں کو تمام طرح کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔سرولی غوثپور کے علاوہ رام نگر کے کئی گاؤں ہر برس سیلاب سے متاثر ہوتے ہیں، لیکن فی الحال ابھی رام نگر تحصیل کے علاقوں میں گھاگھرا قابو میں ہے، لیکن سرولی غوثپور میں اس کا رنگ نظر آنے لگاہے، لیکن حالات جو بھی ہوں گھاگھرا کنارے بسے لوگوں کے لیے آئندہ کے تین ماہ کافی خوفناک ہونے والے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details