ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں واقع ایک پیپر فیکٹری میں آگ لگانے سے علاقے میں افراتفری مچ گئی ۔ فیکٹری کے کارکنوں نے آگ بجھانے کی کوشش کی ۔
مظفر نگر پیپر فیکٹری میں لگی آگ سے لاکھوں کے نقصان اسی واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم بھی موقع پر پہنچی اور کافی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پایا ۔جب تک آگ پر قابو پایا گیا تب تک ویسٹ پیپر میں لگی آگ کی وجہ سے لاکھوں روپے کا نقصان ہو گیا۔
مظفر نگر پیپر فیکٹری میں لگی آگ سے لاکھوں کے نقصان تاہم آگ لگنے کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہوسکی ہے۔ اس دوران فائر بریگیڈ کے آفیسر راما شنکر تیواری نے بتایا کہ فیکٹری بند تھی اور ویسٹ پیپر میں اچانک آگ لگی۔جسے کافی کوشش کے بعد بجھا دیا گیا ، آگ لگنے کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔
ویسے جہاں تک ممکن ہو یا تو کسی نے سگریٹ نوشی یا کسی آتشی مادہ کی وجہ سے آگ لگ گئی ۔یہ ابھی بھی تفتیش کا معاملہ ہے ۔