اردو

urdu

ETV Bharat / state

Brajesh Pathak تمام ہسپتالوں میں تال میل قائم کرکے مریضوں کی دیکھ بھال کریں، برجیش پاٹھک

نائب وزیراعلیٰ برجیش پاٹھک نے کہاکہ تمام ہسپتالوں میں بہترتال میل قائم کرکےمریضوں کی دیکھ بھال کریں۔ اس سے مریضوں تک معیاری سہولیات فراہم کی جاسکتی ہیں۔

تمام ہسپتالوں میں تال میل قائم کرکے مریضوں کی دیکھ بھال کریں: برجیش پاٹھک
تمام ہسپتالوں میں تال میل قائم کرکے مریضوں کی دیکھ بھال کریں: برجیش پاٹھک

By

Published : Aug 18, 2023, 4:32 PM IST

لکھنؤ:ریاست اترپردیش کےنائب وزیراعلیٰ برجیش پاٹھک نے کہا کہ ڈائریکٹر،سی ایم ایس اپنی سطح پر ذمہ داری لیتے ہوئے ہسپتالوں کے مسائل اور کوتاہیوں کو دور کریں۔ تمام ہسپتال آپس میں رابطہ رکھیں۔ اگر کوئی کمی ہو تو کسی دوسرے ہسپتال کی مدد لے کر اسے دور کریں۔ اضلاع کے ادویات کے گوداموں میں جو ادویات موجود ہیں وہ مریضوں کو فراہم کی جائیں۔

انہوں نے کہاکہ روگی کلیان ندھی کی مقدار مریضوں کے فائدے کے لیے استعمال کی جانی چاہیے۔ ہر ماہ اسپتال کے سربراہ کو اپنے ادارے کی تنقیدی کارکردگی کا تجزیہ کرنا چاہیے۔ کیئر ایپ میں ہر پیر کو آلات کی فعالیت کا ڈیٹا فراہم کریں۔ نگین مریضوں کے لیے وینٹی لیٹر-آئی سی یو کے انتظامات کے لیے تمام طبی ادارے آپس میں رابطہ کریں۔

نائب وزیراعلیٰ برجیش پاٹھک نے ہدایت دی کہ ایمرجنسی وارڈ میں ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی مناسب ڈیوٹی تعینات کی جائے۔ مریضوں کے لیے ایمبولینس، وہیل چیئر، اسٹریچر، ضروری ادویات، آلات، پنکھے کولر کے انتظامات کو یقینی بنائیں۔ او پی ڈی وارڈ میں فراہم کیے جانے والے کھانے کے معیار کو باقاعدگی سے چیک کیا جائے۔ تیمارداروںکا ریکارڈ رکھا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:India Today University Ranking اے ایم یو نے انڈیا ٹوڈے کی یونیورسٹی رینکنگ میں تیسرا مقام حاصل کیا

میٹنگ میں ریاستی وزیر برائے طبی مایانکیشور شرن سنگھ، پرنسپل سکریٹری میڈیکل ہیلتھ پارتھ سارتھی سین شرما، پرنسپل سکریٹری میڈیکل ایجوکیشن آلوک کمار، سکریٹری رنجن کمار، ڈائرکٹر جنرل میڈیکل ایجوکیشن منجل سنگھ، ڈائرکٹر جنرل ہیلتھ دیپا تیاگی، ڈائرکٹر جنرل فیملی ویلفیئر انیتا جوشی، ڈائرکٹر این ایچ ایم پنکی جویل اور راجدھانی کے دیگر عہدیداران تمام اسپتالوں کے ڈائریکٹر/ سپرنٹنڈنٹ موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details