مظفر نگر: اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک نے ضلع مظفر نگر کے ایک روزہ دورے پر پہنچے۔نائب وزیراعلیٰ نے ضلع ہسپتال کا معائنہ کیا،Uttar Pradesh Deputy Chief Minister Biresh Pathak Visit Muzafarnagar Zilla Hospital
نائب وزیر اعلیٰ نے سرکاری اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں پہنچ کر مریضوں سے مل کر ہسپتال میں مل رہی سہولیات کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کی اور وہاں موجود انتظامیہ سے تبادلہ خیال بھی کیا۔
نائب وزیراعلیٰ برجیش پاٹھک کا مظفرنگر ضلع اسپتال کا دورہ نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک نے ہسپتال کے حکام کو مناسب ہدایات بھی دیں، میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم نے آج ضلع ہسپتال کا معائنہ کیا۔دوسرے ہسپتالوں کی طرح اس ہسپتال میں سہولیات کی کمی ہے اسے ہر ممکن دور کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ چیف میڈیکل آفیسر کو یہ بھی ہدایت کی کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کوئی مریض باہر سے ادویات نہ خریدے ۔تمام مریضوں کو مفت علاج کی سہولت فراہم کی جائے،
نائب وزیراعلیٰ برجیش پاٹھک کا مظفرنگر ضلع اسپتال کا دورہ یہ بھی پڑھیں:Amit Shah's Rally In Rajouri راجوری میں امت شاہ کی ریلی آج
نائب وزیراعلیٰ برجیش پاٹھک نے کہا کہ غیر قانونی طور پر چلنے والے ہسپتالوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔فی الحال نائب وزیر اعلیٰ مظفر نگر کے ضلع اسپتال کے انتظامات سے مطمئن نظر آرہے ہیں، اس دوران انہوں نے مظفر نگر بی جے پی ضلع صدر اور ریاستی وزیر کا کپل دیو اگروال کے گھر بھی گئے ۔Uttar Pradesh Deputy Chief Minister Biresh Pathak Visit Muzafarnagar Zilla Hospital