اردو

urdu

ETV Bharat / state

Lalitpur Gang Rape Case: للت پور میں بچی کے ساتھ جنسی زیادتی معاملے میں پورا تھانہ لائن حاضر - minor girl alleges rape by sho in police station where she went to file a gang rape case

اترپردیش کے ضلع للت پور میں ایک نابالغ بچی کے ساتھ گینگ ریپ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ تھانہ انچارج پر الزام ہے کہ شکایت درج کرانے پولیس تھانے گئی متاثرہ کے ساتھ اس نے بھی ریپ کیا۔ اس معاملے میں بدھ کو پورے تھانے کو لائن حاضر کردیا گیا۔ Lalitpur Gang Rape Case

للت پور میں بچی کے ساتھ جنسی زیادتی معاملے میں پورا تھانہ لائن حاضر
للت پور میں بچی کے ساتھ جنسی زیادتی معاملے میں پورا تھانہ لائن حاضر

By

Published : May 4, 2022, 7:30 PM IST

Updated : May 4, 2022, 7:42 PM IST

للت پور: اترپردیش کے للت پور کے پالی علاقے میں تھانے کے سرکاری کوارٹر میں ایک نابالغ کے ساتھ ریپ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ متاثرہ نے جب ایس پی کو واقعہ سنایا تو اس نے ملزم انسپکٹر کو لائن حاضر کرنے کے ساتھ مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔ اس معاملے میں پولس تھانہ پالی میں تعینات انسپکٹر انچارج سمیت تقریباً 6 لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ Lalitpur Gang Rape Case

للت پور کے پالی تھانہ علاقے کی ایک خاتون نے پولیس سپرنٹنڈنٹ کو لکھے شکایتی خط میں بتایا کہ اس کی نابالغ بیٹی کو گذشتہ 22 اپریل کو پالی کے چار لوگ بھوپال لے گئے، جہاں نابالغ لڑکی کو ریلوے اسٹیشن کے قریب گلیوں میں چھپا کر رکھا گیا تھا۔ الزام ہے کہ ان کی بیٹی کو تینوں افراد نے مسلسل تین دن تک ریپ کیا۔ اسی دوران 26 اپریل کو چاروں لڑکی کو تھانے میں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ Uttar Pradesh cop among 6 booked for gang rape of a dalit minor girl in Lalitpur

خاتون نے بتایا کہ پالی میں تعینات انسپکٹر لڑکی کو اس کی خالہ کے پاس چھوڑ گیا۔ خالہ نے لڑکی کو دو دن کے لیے بدتمیزی کرنے والے نوجوان کی بہن کے پاس بھیج دیا۔ خاتون نے بتایا کہ 27 اپریل کو صبح تھانہ میں اس کی لڑکی کو پھر سے بلایا گیا، جہاں لڑکی کا بیان لیا گیا۔ وہیں الزام ہے کہ شام ہوتے ہی اس کی خالہ لڑکی کو تھانہ انچارج کے کمرے میں لے گئی جہاں اس کی جنسی زیادتی کی گئی۔ اس کے بعد لڑکی کو دوبارہ خالہ کے حوالے کر دیا گیا۔ اس بارے میں لڑکی کے والدین کو کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔

30 اپریل کو ان کی لڑکی کو چائلڈ لائن کے حوالے کر دیا گیا۔ لڑکی کی کونسلنگ کی گئی تو اس نے سارا واقعہ بیان کیا۔ متاثرہ لڑکی کی شکایت پر پولیس سپرنٹنڈنٹ نے مقدمہ درج کرنے کی ہدایت دی۔ ایس پی کے حکم پر پولیس نے چندن، راج بھان، ہری شنکر، مہیندر چورسیا، انسپکٹر انچارج تلکدھاری سروج اور گلاب بائی اہیروار کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہے۔ Minor girl alleges rape by sho in police station where she went to file a gang rape case

یہ بھی پڑھیں: میرٹھ: اجتماعی جنسی زیادتی کی شکار نابالغ لڑکی کی تھانہ میں خودکشی

Last Updated : May 4, 2022, 7:42 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details