اطلاع کے مطابق یوگی 12 اور 13 اگست کو روس کے ولاڈیوسٹک شہر جائیں گے۔ وزیراعلیٰ کے ساتھ اترپردیش ، مہاراشٹر، گجرات،آسام کے وفود کو بھی بھیجا جائے گا۔
یوگی کا دورہ ٔ روس آئندہ ماہ - russia
ریاست اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدیتہ ناتھ اگست کے تیسرے ہفتہ میں دو روزہ دورہ پر روس جائیں گے۔یہ دورہ تجارتی معاملے میں اہم مانا جارہا ہے۔
فائل فوٹو
مرکزی حکومت کے صنعت اور تجارت وزارت کے توسط سے اعلی سطح کے معاہدے کے لیے ولاڈیوسٹک جانے کا دو روزہ پروگرام بھی طے ہوا ہے۔ اس دوران بھارت اور روس کے بیچ تعاون بحث کا موضوع ہوگا۔
اتر پردیش کے وزیراعلیٰ کا یہ دورہ تجارت کے لحاظ سے بہت اہم ہے۔
اتر پردیش حکومت کا منصوبہ ہے کہ آئندہ سال ہونے والے 'عالمی سرمایہ کاروں کے اجلاس' کی میزبانی کریں گے۔