اردو

urdu

ETV Bharat / state

'اتر پردیش حکومت نے 28 لاکھ روزگار کے مواقع پیدا کیے'

ریاست اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے دعوی کیا کہ ریاستی حکومت صوبے میں دو لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری لانے میں کامیاب رہی ہے جس سے تقریبا 28 لاکھ نئے روزگار کے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔

ریاست اترپردیش

By

Published : Jul 28, 2019, 6:48 PM IST

یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ مذکورہ بالا مجموعی سرمایہ کاری میں سے 1.75 کروڑ روپے پرائیویٹ سیکٹر میں اور 1.25 لاکھ روپئے کی سرمایہ کاری پبلک سیکٹر میں کی گئی ہے اور دونوں شعبوں کے تحت تقربیاً 28 لاکھ نئے روزگار کے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی موجودگی میں دوسری گراونڈ بریکنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ریاست میں سرمایہ کاری کے ماحول میں تبدیلی آئی ہے اور اب ہر کوئی اترپردیش آنے کا خواہاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس گراونڈ بریکنگ پروگرام میں 250 سے زیادہ پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے جن میں 65 ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی جائے گی جس سے لاکھوں نئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 16 مخصوص شعبوں کے لیے پالیسیاں ترتیب دی گئی ہیں جبکہ مزید تین نئے شعبوں کی جلد ہی پالیسی ترتیب دی جائےگی، انہوں نے کہا کہ ریاست ہر شعبے میں ترقی کررہی ہےاور گزشتہ دو برسوں میں ریاست برآمدات میں سرفہرست رہی ہے اور گزشتہ ایک برس میں ریاست کے برآمدات میں 28 فیصدی اضافہ ہوا ہے۔

اس موقع پر وزیراعلی نے وزیر داخلہ امت شاہ کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ امت شاہ نے ہمیشہ ریاست کی ترقی کے لیے کام کیا ہے اور سنہ 2017 کے اسمبلی انتخابات کے موقع پر ان کا ویژن ڈاکیومنٹ پر کیا گیا کام ریاست کی عوام سے ان کے لگاؤ کو ثابت کرتا ہے۔

وزیر اعلی نے مزید کہا کہ اپنے دو سالہ میعاد میں امت شاہ سے مشورہ لیتے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر داخلہ کا قلمدان سنبھالنے کے بعد امت شاہ کا اتر پردیش کا یہ پہلا دورہ ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details