اتر پردیش سنی سینٹرل وقف بورڈ کے چیئرمین زفر احمد فاروقی کو 6 ماہ کے لیے دو بارہ ایکسٹینشن دیا گیا تھا۔ اس کے خلاف الہ آباد ہائی کورٹ میں درخواست دی گئی تھی جس پر کورٹ نے 28 فروری 2021 تک نئے بورڈ کی تشکیل کا حکم دیا۔
واضح رہے کہ سنی سینٹرل وقف بورڈ میں 8 عہدوں کے لیے الیکشن ہونا ہے۔ ان میں دو سنی فرقہ کے رکن پارلیمان، دو ارکان اسمبلی، دو بار کونسل اور دو متولی کے ممبران شامل ہیں۔ اس کے بعد حکومت کی جانب سے تین ممبران نامزد کئے جائیں گے۔ اس طرح کل 11 ممبران چیئرمین کا انتخاب کریں گے۔
شائع کردہ فہرست میں متولی کوٹہ سے 592، رکن اسمبلی کوٹے سے 31، رکن پارلیمان کوٹے سے 7 اور بار کونسل کوٹے سے صرف دو ہیں۔
پرنسپل سکریٹری بی ایل مینا نے 10 فروری کو نوٹیفکیشن جاری کر دیا تھا جس کے مطابق 11 فروری سے 24 فروری تک ووٹر لسٹ تیار کی گئی اور 25 فروری کو ووٹر لسٹ نوٹس بورڈ پر شائع کر دی گئی ہے۔ اب 26 سے 28 فروری تک اعتراض و تصفیہ صبح 11 بجے سے شام 5 بجے تک درج کی جا سکتی ہیں۔