اردو

urdu

ETV Bharat / state

بی کے یو کا پولیس کے خلاف تحریک کا اعلان

بھارتی کسان یونین کے رہنماؤں نے پولیس کے خلاف جلد ہی ایک تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

By

Published : Jun 12, 2020, 10:32 PM IST

بھارتی کسان یونین کے رہنماؤں کا پولیس کے خلاف تحریک  کا اعلان
بھارتی کسان یونین کے رہنماؤں کا پولیس کے خلاف تحریک کا اعلان

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفرنگر میں پولیس کے ذریعہ کسانوں اور عام لوگوں کو ہراساں کرنے کے خلاف احتجاج کرنے کے لئے مہاویر چوک پر بھارتیہ کسان یونین کے ضلعی دفتر میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

بھارتی کسان یونین کے رہنماؤں کا پولیس کے خلاف تحریک کا اعلان
جس میں بی کے یو رہنماؤں نے کہا کہ ضلع کی پولیس ایس ایس پی ابھیشیک یادو کے کنٹرول میں نہیں ہے کیونکہ پولیس، کسانوں اور عام لوگوں کو ہراساں کر رہی ہے اور ان کے ساتھ ناروا سلوک کر رہی ہے۔

ضلع میں لاک ڈاؤن کے پیش نظر بھارتیہ کسان یونین نے تمام پروگرامز ملتوی کردیے تھے اور عالمی تباہی میں تعاون کیا۔ اس وقفہ میں پولیس نے بہت سی جگہوں پر اپنی حدود کی خلاف ورزی کی۔ محنت کش ، کاشت کار جو زراعت کے کام سے باہر نکلے ان کے ساتھ بدسلوکی کی اور چالان کاٹا۔

بھارتی کسان یونین کے رہنماؤں کا پولیس کے خلاف تحریک کا اعلان

لاک ڈاؤن میں چھوٹ کے بعد بھی پولیس نے مختلف کاروائیاں کیں ، ضلع کی پولیس اس وقت اپنی من مانی کر رہی ہے ، عام آدمی کے ساتھ برا سلوک کر رہی ہے اور من مانی کر رہی ہے۔

جسے بھارتی کسان یونین کسی بھی قیمت پر برداشت نہیں کرے گی ، اور یہ بھی کہا کہ پولیس کو اپنا رویہ تبدیل کرنا ہوگا ،بھارتیہ کسان یونین زبردست تحریک شروع کرنے سے گریز نہیں کریگی اس مظاہرے میں سینکڑوں بھارتیہ کسان یونین کے رہنما اور کسان شریک تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details