اردو

urdu

ETV Bharat / state

جن اوشدھی کیندر پر چھاپہ

بارہ بنکی کے ضلع ہسپتال میں واقع جن اوشدھی کیندر میں نجی کمپنیوں کی ادویات کی فروختگی کی شکایت پر ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے چھاپے مارے، جس سے علاقے میں افراتفری مچ گئی۔

جن اوشدھی کیندر پر چھاپہ ، متعلقہ تصویر

By

Published : Jun 14, 2019, 3:30 PM IST

Updated : Jun 18, 2019, 10:57 AM IST

اس دوران بڑی تعداد میں نجی کمپنیوں کی دوائیں برآمد کی گئیں، جس کے بعد جن اوشدھی کیندر کو سیز کر دیا گیا ہے۔

جن اوشدھی کیندر پر چھاپہ ، متعلقہ ویڈیو

دراصل بارہ بنکی ڈرگ اینڈ کیمیسٹ ایسوسی ایشن کو طویل عرصے سے نجی کمپنیوں کی ادویات بیچے جانے کی شکایت مل رہی تھیں۔ جن اوشدھی کیندر پر صرف حکومت کی طرف سے فراہم کی جانے والی ادویات کے فروخت کی ہی اجازت ہے۔

اس شکایت پر ڈرگس ایڈمنسٹریشن نے چھاپے ماری کی۔ اس دوران ملٹی وٹامن دواؤں سمیت متعدد دوائیں برآمد کی گئیں۔

جن اوشدھی کیندر پر چھاپہ ، متعلقہ تصویر

شروعات میں ڈرگس ایڈمنسٹریشن نے معاملے پر لیپا پوتی کرنے کی کوشش کی، لیکن ڈرگ اینڈ کیمسٹ ایسوسی ایشن کی مستعدی کے بعد انہوں نے جن اوشدھی کیندر سیز کر دیا۔

اس دوران جن اوشدھی کیندر کے ذمے دار کسی طرح کے کوئی کاغزات بھی مہیہ نہیں کرا سکے۔

Last Updated : Jun 18, 2019, 10:57 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details