اردو

urdu

ETV Bharat / state

اتر پردیش اسمبلی الیکشن: چوتھے مرحلے کی پولنگ ختم، شام 6 بجے تک تقریباً 59.70 فیصد ووٹنگ - Uttar Pradesh Assembly Election Polling

اتر پردیش اسمبلی الیکشن
اتر پردیش اسمبلی الیکشن

By

Published : Feb 23, 2022, 9:27 AM IST

Updated : Feb 23, 2022, 10:10 PM IST

22:06 February 23

یوپی اسمبلی انتخاب: چوتھے مرحلے کی پولنگ ختم، شام 6 بجے تک تقریباً 59.70 فیصد ووٹنگ

2022 کے یوپی اسمبلی انتخابات کے چوتھے مرحلے میں نو اضلاع کی 59 اسمبلی سیٹوں کے لیے ووٹ ڈالے گئے۔ شام 6 بجے تک تقریباً 59.70 فیصد ووٹنگ ہوئی۔2017 کے اسمبلی انتخابات کے مقابلے چوتھے مرحلے میں ووٹنگ تقریباً 2.5 فیصد کم ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق چوتھے مرحلے میں ووٹنگ کا تناسب 60 فیصد تک جا سکتا ہے۔

شام 6 بجے تک 59.70 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔ لیکن قطار میں کھڑے ووٹرز کو بھی ووٹ ڈالنے کا موقع دیا گیا ہے۔ ایسے میں ووٹنگ کا فیصد دیر رات تک کچھ زیادہ ہی رہے گا۔

پہلے مرحلے میں 62.58 فیصد، دوسرے مرحلے میں 64.77 فیصد اور تیسرے مرحلے میں 61.61 فیصد ووٹنگ ہوئی تھی۔

17:31 February 23

شام پانچ بجے تک کا پولنگ فیصد

شام پانچ بجے تک کا پولنگ فیصد

اتر پردیش میں شام پانچ بجے تک 57.45 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی۔

16:54 February 23

کن باتوں کو ذہن میں رکھ کر ووٹ دیا: عوامی رائے

عوامی رائے

اترپردیش اسمبلی انتخابات کی چوتھے مرحلے کی پولنگ کے دوران لکھنؤ کے چوک علاقے میں متعدد رائے دہندگان سے ای ٹی وی بھارت نے بات چیت کی اور جاننے کی کوشش کی کہ کیا انہوں نے کن باتوں کو ذہن میں رکھ کر ووٹ دیا ہے۔

لکھنو کے نواب خاندان سے تعلق رکھنے والی مینا رضوی نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارا موقف بالکل صاف ہے کہ خواتین کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے، ان کی ترقی، تعلیم اور ان کو با اختیار بنانے جیسے مسائل پر ووٹ کیا ہے گزشتہ پانچ برس کی حکومت میں خواتین کے لیے کوئی بھی کام نہیں کیا گیا۔

15:38 February 23

دوپہر تین بجے تک کا پولنگ فیصد

دوپہر تین بجے تک کا پولنگ فیصد

اتر پردیش میں دوپہر تین بجے تک 49.89 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی۔

ضلع کے لحاظ سے پولنگ فیصد:

باندہ: 50.07 فیصد پولنگ

فتح پور: 52.51 فیصد پولنگ

ہردوئی: 46.44 فیصد پولنگ

کھیری: 52.98 فیصد پولنگ

لکھنؤ: 47.83 فیصد پولنگ

پیلی بھیت: 54.81 فیصد پولنگ

رائے بریلی: 50.83 فیصد پولنگ

سیتا پور: 50.26 فیصد پولنگ

اُناؤ: 47.31 فیصد پولنگ

14:43 February 23

سنجے سنگھ کا چیف الیکشن کمشنر کو خط

سنجے سنگھ کا خط

رکن پارلیمان سنجے سنگھ نے بی جے پی ایم ایل اے راگھویندر کے خلاف چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا

سنجے سنگھ نے بی جے پی رکن اسمبلی راگھویندر کے خلاف چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے راگھویندر کے الیکشن لڑنے پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔

سنجے سنگھ نے خط میں لکھا کہ کروڑوں ہندوؤں کو گالی دینے والے بی جے پی ایم ایل اے کو الیکشن لڑنے کی اجازت کس نے دی؟

13:32 February 23

دوپہر ایک بجے تک کا پولنگ فیصد

دوپہر ایک بجے تک کا پولنگ فیصد

اتر پردیش میں دوپہر ایک بجے تک 37.45 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی۔

ضلع کے لحاظ سے پولنگ فیصد:

باندہ: 37.60 فیصد پولنگ

فتح پور: 40.17 فیصد پولنگ

ہردوئی: 34.45 فیصد پولنگ

کھیری: 40.97 فیصد پولنگ

لکھنؤ: 35.09 فیصد پولنگ

پیلی بھیت: 41.21 فیصد پولنگ

رائے بریلی: 40.14 فیصد پولنگ

سیتا پور: 36.84 فیصد پولنگ

اُناؤ: 35.01 فیصد پولنگ

13:19 February 23

ووٹنگ کے لیے بیداری کا انوکھا طریقہ

ووٹنگ کے لیے بیداری کا انوکھا طریقہ

اتر پردیش میں چوتھے مرحلے میں پولنگ جاری ہے، اس دوران لوگوں کو ووٹنگ کے لیے بیدار کرنے کے لیے اسکولی طلبا نے ہر گھر کے دروازے پر دستک دے کر لوگوں سے ووٹ کی اپیل کی۔

یہ انوکھی پہل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ انوراگ پٹیل کی سربراہی میں کی گئی۔

12:57 February 23

ووٹر آئی ڈی ہونے کے باوجود ووٹ دینے سے محروم

ووٹر آئی ڈی ہونے کے باوجود ووٹ دینے سے محروم

لکھنؤ میں ایک ووٹر اپنا جمہوری حق استعمال کرنے جب پولنگ بوتھ پہنچا تو اسے معلوم ہوا کہ اس کا ووٹ پہلے ہی کوئی دے کر چلا گیا یعنی مذکورہ ووٹر کا ووٹ کسی فرضی ووٹر نے دے دیا۔

اس تعلق سے ای ٹی وی بھارت نے ووٹر سے بات تو انہوں نے بتایا کہ ووٹ دینے کے لیے درکار تمام شناختی ثبوت ان کے پاس ہیں لیکن پھر بھی وہ ووٹ نہیں دے سکے کیوں کہ کسی نے غیر قانونی طریقے سے ان کا ووٹ دے دیا۔

انہوں نے بتایا کہ جب اس بات کی شکایت انہوں نے پولنگ بوتھ افسران سے کی تو افسران نے کسی بھی قسم کی مدد سے انکار کر دیا۔

12:39 February 23

ریاست سمیت پورے ملک میں امن ہو: ووٹرز کا ردعمل

ووٹرز کا ردعمل

اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے لیے چوتھے مرحلے کی پولنگ جاری ہے اس دوران چند ووٹرز نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کے دوران کہا کہ 'انہوں نے ملک میں امن و امان کو ذہن میں رکھتے ہوئے ووٹ دیا ہے۔

12:13 February 23

یو پی کے لوگوں، آپ کا ووٹ ریاست کی ترقی کا ضامن: پرینکا گاندھی

کانگریس پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے چوتھے مرحلے کی ووٹنگ سے قبل ٹویٹ کرتے ہوئے بی جے پی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

پرینکا گاندھی نے لکھا کہ' یوپی کے میرے پیارے بہنو اور بھائیو، آپ کو مسائل سے بھٹکانے کی لاکھ کوششیں ہوں گی لیکن اگر آپ کا ووٹ روزگار، روزی روٹی، اچھی تعلیم و صحت، خواتین کو بااختیار بنانے جیسے مسائل پر پڑیں گے تب ہی اتر پردیش کی بہتری ممکن ہے۔ ریاست کو ترقی کی راہ پر لے جانے کے لیے ذمہ داری سے ووٹ دیں۔"

11:31 February 23

گیارہ بجے تک کا پولنگ فیصد

گیارہ بجے تک کا پولنگ فیصد

اتر پردیش میں 11 بجے تک 22.62 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی۔

ضلع کے لحاظ سے پولنگ فیصد:

باندہ: 23.85 فیصد پولنگ

فتح پور: 22.49 فیصد پولنگ

ہردوئی: 20.27 فیصد پولنگ

کھیری: 26.29 فیصد پولنگ

لکھنؤ: 21.42 فیصد پولنگ

پیلی بھیت: 27.43 فیصد پولنگ

رائے بریلی: 21.41 فیصد پولنگ

سیتا پور: 21.99 فیصد پولنگ

اُناؤ: 21.27 فیصد پولنگ

10:49 February 23

ناراض لوگوں نے ووٹنگ کا بائیکاٹ کیا

سب وے برج کی تعمیر نہ ہونے پر دیہاتی ناراض ہیں۔

برکھیڑا اسمبلی حلقہ کے تحت املیا گاؤں میں گاؤں والوں نے ووٹنگ کا بائیکاٹ کیا۔ سب وے برج کی تعمیر نہ ہونے پر ناراض ہیں گاؤں والے۔

ووٹنگ کے بائیکاٹ کی اطلاع ملتے ہی افسران موقع پر پہنچ گئے۔ جہاں اعلیٰ حکام گاؤں والوں کو ووٹ دینے پر راضی کرنے میں مصروف ہیں۔

10:45 February 23

اُناؤ میں ووٹنگ کا بائیکاٹ

اُناؤ کے بانگر مئو اسمبلی حلقے میں گاؤں والوں نے ووٹنگ کا بائیکاٹ کیا۔

ترقیاتی کام نہ ہونے کی وجہ سے ناراض گاؤں والوں نے ووٹنگ کا بائیکاٹ کیا۔

10:41 February 23

ای وی ایم میں خرابی کی شکایت

ملیح آباد اسمبلی کے بوتھ نمبر 192 پر ای وی ایم میں خرابی

لکھنؤ کے ملیح آباد اسمبلی حلقہ کے بوتھ نمبر 192 پر ای وی ایم میں خرابی کی وجہ سے ووٹنگ میں خلل پڑا۔ جس کی وجہ سے ووٹرز کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔

10:22 February 23

اعلیٰ رہنماؤں نے ووٹ کی اپیل کی

بشکریہ ٹویٹر

مودی، امت شاہ اور جے پی نڈا نے ووٹ دینے کی اپیل کی

اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے چوتھے مرحلے کے لیے 9 اضلاع کی 59 سیٹوں پر ووٹنگ جاری ہے۔ اس دوران وزیراعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ اور بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے ووٹ دینے کی اپیل کی ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹویٹر پر لکھا کہ 'اتر پردیش اسمبلی انتخابات میں آج ووٹنگ کا چوتھا مرحلہ ہے۔ تمام ووٹرز سے میری درخواست ہے کہ وہ اپنے قیمتی ووٹ کا استعمال کریں۔ جمہوریت کو مضبوط بنانے میں اپنا حصہ ڈالیں۔

وزیر داخلہ امت شاہ نے ٹویٹر پر لکھا کہ' آج اتر پردیش میں چوتھے مرحلے کی پولنگ ہے، میں تمام ووٹرز سے اس میں جوش و خروش سے حصہ لینے کی اپیل کرتا ہوں۔ آپ کا ایک ووٹ ریاست کے کروڑوں غریب عوام کی عزت اور حقوق کے تحفظ کے ساتھ ساتھ ریاست کو خوف، بدعنوانی اور مافیا کی دہشت سے پاک رکھنے میں اہم کردار ادا کرے گا'۔

بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے بھی ووٹروں سے بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی انہوں ٹویٹ کیا کہ 'اتر پردیش میں آج چوتھے مرحلے کی پولنگ ہے۔ تمام ووٹروں سے گزارش ہے کہ جمہوریت کے اس عظیم تہوار میں بڑی تعداد میں ووٹ ڈالیں۔" آپ کے تعاون سے ایک مضبوط حکومت کا انتخاب ہوگا۔'

09:45 February 23

ساکشی مہاراج نے حجاب پابندی کے قانون کی آواز بلند کی

بی جے پی کے رکن پارلیمان ساکشی مہاراج

بی جے پی کے رکن پارلیمان ساکشی مہاراج نے کہا کہ ملک بھر میں حجاب پر پابندی کا قانون بنایا جانا چاہئے۔

ساکشی مہاراج نے کہا کہ اپوزیشن پارٹیاں الیکشن میں حجاب کا مسئلہ لے کر آئی ہے۔ یہ قاعدہ (یونیفارم کے لیے) کرناٹک میں بنایا گیا تھا، لوگوں نے جواب میں یہ (احتجاج) کیا لیکن مجھے لگتا ہے کہ حجاب پر پابندی کے لیے ملک بھر میں قانون بنایا جانا چاہیے۔

09:38 February 23

نو بجے تک کا پولنگ فیصد

نو بجے تک کا پولنگ فیصد

اتر پردیش میں 9 بجے تک 9.10 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی۔

ضلع کے لحاظ سے پولنگ فیصد:

باندہ: 8.79 فیصد پولنگ

فتح پور: 9.69 فیصد پولنگ

ہردوئی: 8.09 فیصد پولنگ

کھیری: 10.45 فیصد پولنگ

لکھنؤ: 8.19 فیصد پولنگ

پیلی بھیت: 10.62 فیصد پولنگ

رائے بریلی: 8.00 فیصد پولنگ

سیتا پور: 9.52 فیصد پولنگ

اُناؤ: 9.23 فیصد پولنگ

09:33 February 23

یوپی کے وزیر محسن رضا نے ووٹ دیا

ہم ایک بار پھر سے اقتدار میں آئیں گے: محسن رضا

اتر پردیش کے وزیر برائے اقلیتی امور محسن رضا نے لکھنؤ میں ووٹ دیا۔

ووٹ دینے کے بعد محسن رضا نے کہا کہ 'اتر پردیش جرائم اور دہشت گردی سے پاک ہے۔ ہر کوئی اپنے آپ کو محفوظ محسوس کرتا ہے۔ لوگوں کو روزگار مل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'ہم نے اتر پردیش کی معیشت کو نمبر 2 بنایا ہے اور اسے نمبر 1 بھی بنائیں گے اور لوگ اس کے لیے ووٹ دے رہے ہیں۔ ہم ایک بار پھر سے اقتدار میں آئیں گے۔

09:09 February 23

اترپردیش اسمبلی انتخابات کے چوتھے مرحلے کے تحت 9 اضلاع میں پولنگ جاری ہے جس میں لکھنو، پیلی بھیت، لکھیم پور، سیتاپور، ہردوئی، اناؤ، رائے بریلی، باندا اور فتح پور شامل ہیں۔

چوتھے مرحلے میں 59 سیٹوں پر مجموعی طور پر 624 امیدوار میدان میں ہیں جس میں 61 مسلم امیدوار ہیں جو کُل امیدواروں کا 9.8 فیصد ہے۔ اس مرحلے میں 91 خواتین امیدوار ہیں جس میں 10 مسلم خواتین ہیں جو کُل خواتین امیدواروں کا 11 فیصد ہے۔

Last Updated : Feb 23, 2022, 10:10 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details