اردو

urdu

ETV Bharat / state

UP Police Beefs Up Security For Friday Prayers: اترپردیش میں جمعہ کے پیش نظر سیکوریٹی کے سخت انتظامات - آل انڈیا اتحاد ملت کونسل کےقومی صدر مولانا توقیر رضا خاں

سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمان ڈاکٹر شفیق الرحمن برق نےعوام سے اپیل کی کہ نماز جمعہ کے بعد تمام نمازی سیدھے اپنے گھروں کو جائیں، کسی قسم کا مظاہرہ نہ کریں اور کسی قسم کا کوئی میمورنڈم نہ دیا جائے آپسی بھائی چارہ برقرار رکھا جائے۔ Police Arrangements in View of Friday Prayer in UP

اترپردیش میں جمعہ کے پیش نظر انتظامیہ اور پولیس الرٹ
اترپردیش میں جمعہ کے پیش نظر انتظامیہ اور پولیس الرٹ

By

Published : Jun 17, 2022, 9:14 AM IST

اتر پردیش کے کچھ شہروں میں پچھلے جمعہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے سابق ترجمان گستاخ نوپور شرما اور نوین جندال کے خلاف مظاہروں کے دوران تشدد ہوا، جس کے جواب میں پولیس نے مظاہرین کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے مظاہرین کو جیل بھیج دیا۔ ضلع انتظامیہ جمعہ کے دن صبح سے ہی سختی کا مظاہرہ کر رہی ہے اور عوام کو نماز جمعہ کے بعد کسی بھی قسم کا مظاہرہ نہ کرنے کے لیے آگاہ کر رہی ہے۔ ضلع سنبھل سے سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمان ڈاکٹر شفیق الرحمن برق نےعوام سے اپیل کی کہ نماز جمعہ کے بعد تمام نمازی سیدھے اپنے گھروں کو جائیں، کسی قسم کا مظاہرہ نہ کریں اور کسی قسم کا کوئی میمورنڈم نہ دیا جائے آپسی بھائی چارہ برقرار رکھا جائے۔ Police Arrangements in View of Friday Prayer in UP

اترپردیش میں جمعہ کے پیش نظر انتظامیہ اور پولیس الرٹ

دوسری جانب بی جے پی کی سابق ترجمان نپور شرما کے خلاف بریلی میں مجوزہ دھرنے کے سبب ضلع انتظامیہ اور پولیس نے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ شہر میں امن امان قائم رکھنے کے لیے کافی تعداد میں پولیس فورس کا انتظام کیا گیا ہے اور اُن کے ڈیوٹی پوائنٹس بھی طے کر دیئے گئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر خاص طور پر نگہبانی کی جا رہی ہے۔

اترپردیش میں جمعہ کے پیش نظر انتظامیہ اور پولیس الرٹ

غورطلب ہے کہ بریلی میں آل انڈیا اتحاد ملت کونسل کےقومی صدر مولانا توقیر رضا خاں نے 19/ جون بروز اتوار کو شہر کے ایف آر اسلامیہ انٹر کالج کے میدان میں دھرنا برائے یومِ درود منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اتوار کو دن میں 3 بجے سے شام 6 بجے تک دھرنا برائے یوم درود منعقد کیا جائےگا۔ انٹرنیٹ میڈیا پر کسی طرح کا کوئی غیر سماجی مواد پوسٹ نہ کرے اور اگر کرتا ہے تو اُسےآسانی سے ٹریس کر لیا جائے۔ اس کے لیے بریلی رینج کے آئی جی رمیت شرما نے ”ڈجیٹل والنٹیئر“ تیار کیے ہیں۔ اُن کے نشاندہ علاقوں میں ڈنیٹل والنٹیئر نے مورچہ سنبھال لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Prophet Remarks Row: رکن پارلیمان ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے پولیس پر بے گناہوں کو گرفتار کرنے کا الزام عائد کیا

انٹرنیٹ میڈیا کی نگہبانی تیز کردی گئی ہے۔ آئی جی رمیت شرما نے واضح طور پر کہا ہے کہ انٹرنیٹ یعنی سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز اور قابل اعتراض پوسٹ ڈالنے والے شخص کے خلاف سخت کارروائی کی جائےگی۔ ایسی اطلاعات موصول ہونے کی صورت میں پولیس فوراً مقدمہ درج کرکے جیل بھیج دےگی۔

آئی جی رمیت شرما نے ضلع کے سبھی ڈجیٹل والنٹیئر کے ساتھ پولیس لائن میں ایک تقریب منعقد کی۔ جس میں ضلع کے سبھی والنٹیئر موجود رہے۔ واضح رہے کہ آئی جی نے ضلع کے سبھی 29 تھانوں میں 20۔۔20 ڈجیٹل والنٹیئر کو الرٹ رہنے کی تاکید کی ہے۔ اُنہوں نے ڈجیٹل والنٹیئر کو خطاب کرتے ہوئے میٹنگ میں کہا کہ پولیس، غیر سماجی عناصر کو سزا اور شریف لوگوں کی خدمت کرنے کے لیے ہے۔ شہر بریلی میں امن و امان قائم رکھنے میں ڈجیٹل والنٹیئر کی ذمہ داری اہم ہے۔ وہ اپنے اطراف میں انٹرنیٹ پر زیادہ مصروف رہنے والے لوگوں پر خصوصی طور پر گہری نگاہ رکھیں گے۔ اپنے علاقے کے نشاندہ شریر قسم کے شہریوں کی سوشل میڈیا پر پوسٹ کو اپنے موبائل کے ذریعے بھی چیک کرتے رہیں گے۔ جس سے سماج میں غلط پیغام عام ہونے سے قبل اُس پر سخت کارروائی ہوگی۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details