ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر میں لاک ڈاؤن جاری ہے، جہاں ایک طرف عام لوگوں کو ضروری اشیاء کی قلت کا سامنا ہے تو دوسری طرف جانوروں کے سامنے کھانے کا مسئلہ پیدا ہوگیا ہے ۔
کیونکہ کوروناوائرس سے نمٹنے کے لئے ملک بھر میں گزشتہ 45 دنوں سے لاک ڈاؤن جاری ہے ۔ اس سے عام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے ۔
بے زبان جانوروں کی بھوک مٹانے کی کوشش مرکزی حکومت کی جانب سے مخصوص علاقوں میں ہدایت کے باوجود لوگوں کی پریشانیوں میں کمی نظر نہیں آ رہی ہے ۔
مظفر نگر ضلع میں مختلف سماجی کارکنان اور ضلع انتظامیہ کے ذریعہ غریب کنبوں کو راشن فراہم کیا جارہا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ کچھ سماجی خدمت گار انسانوں کے ساتھ ساتھ جانوروں کی بھی دیکھ بھال کر رہے ہیں۔ گلیوں اور محلوں میں جاکر ، بے زبان جانوروں کو کھانا مہیا کرا رہی ہیں ۔
اس دوران شہر کوتوالی کے علاقہ محلہ گوشالا کا رہائشی نوجوان ساگر ورما نے بتایا کہ جب سے لوک ڈاؤن ہوا ہے اس وقت سے میں بسکٹ اور کھانا شہر بھر میں گھوم گھوم کر بے زبان جانوروں کو کھلا رہا ہوں۔ تاکہ کوئی بیزوبان جانور بھوکا نہیں سوئے ۔اس طرح کے کام کرنے سے مجھے ایک بڑی راحت ملٹی ہے۔