اردو

urdu

ETV Bharat / state

مرادآباد میں مغل دورکے 698 سکے برآمد - تقسیم

اترپردیش میں مرادآباد کے ہماچل میں کھدائی کے دوران برآمد 698 مغل دورکے چاندی کے سکوں کے تقسیم پر تنازعہ کھڑا ہو گیا۔

مرادآباد میں مغل دورکے 698 سکے برآمد

By

Published : Jul 27, 2019, 10:57 AM IST

ان سکوں پر عربی-فارسی زبان میں اس کی قیمت درج ہے۔ یہ سکے 400 سے 500 سال قدیم مانے جا رہے ہیں. ماہرین کا خیال ہے کہ یہ سکے مغل دور کے ہو سکتے ہیں۔
پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ ضلع مجسٹریٹ کے ذریعے محکمہ آثار قدیمہ کو بھی مطلع کر دیا گیاہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ہماچل میں ایک جگہ مزدور کھدائی کر رہے تھے. جہاں پر ایک باکس میں بند یہ خزانہ ملا ۔بعد میں مزدوروں اور ٹھیکیدار میں خزانے کی تقسیم کو لے کر تنازعہ ہو گیا تھا، جس کی شکایت پولیس میں کر دی گئی اور پولیس نے اس خزانے پر قبضہ کر لیا ہے۔ مرادآباد کے مونڈھاپانڈے علاقے کے برولا گاؤں کے رہائشی محمد نبی کو یہ خزانہ وہاں سڑک کھدائی کے دوران ملا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details