ریاست اترپردیش میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
ریاست کے 'کے جی ایم یو' کے ذریعہ 806 کورونا نمونوں کی جانچ کی گئی۔ جس میں 45 نئے کورونا مریض سامنے آئے جن میں سے 31 کا تعلق لکھنئو سے، ایک سیتا پور سے جبکہ 13 کا تعلق آگرہ سے ہے۔
لکھنئو میں پائے گئے 31 مثبت نمونوں میں سے 23 مَرد اور 8 خواتین، سیتا پور میں ملے ایک مثبت مریض مرد جبکہ آگرہ سے ملے 13 مریضوں میں سے 5 خواتین 8 مرد ہیں۔
مثبت مریضوں کی تصدیق ہونے کے بعد آگرہ اور لکھنئو میں ریڈ زون کی نشاندہی کی گئی ہے۔