کانپور:حضرت شیخ علا ءالحق و الدین محمد یوسف المعروف حضرت مخدوم شاہ اعلیٰ رحمة اللہ علیہ 21 رمضان المبارک 571ھ مطابق ماہ اگست 1175ءکو ایران کے زنجان میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم وتربیت کے بعد حصول علم کی خاطر بغداد شریف کا سفر فرمایا جہاں دوسال تک قیام رہا اور دوران قیام آپ نے قرآن حدیث تفسیر ،فقہ ادب تاریخ غرضکہ شر یعت و طریقت کے علوم کی تکمیل کی۔اس مقدس بستی میں حضرت خواجہ معین الدین چشتی حسن سنجری رحمة اللہ علیہ کا شرف نیاز حاصل کیا۔
ایک ہفتہ تک صحبت با عظمت میں رہے حضرت خواجہ غریب نواز نے آپ کو خلافت سے نوازا غرض کہ آپ کو خلافت قادریہ اور سہر وردیہ بھی حاصل تھی پھر بغداد سے اپنے آبائی وطن ایران تشریف لائے اور وہاں سے جاج مؤ کا سفر شروع کیا اور ادلی میں قیام کیا، یہ دور سلطان ایبک کا تھا ادھر خواجہ غریب نواز اجمیر میں بیٹھ کر پورے ملک میں روحانی حکمرانی فرما رہے تھے ،دلی میں خواجہ قطب الدین بختیار کاکی علیہ الرحمہ کا عوام وخواص پر دبدبہ چل رہا تھا بادشاہ ایبک کو معلوم ہوا ایک اللہ کا ولی دلی میں وارد ہوا ہے تو ایبک نے پرجوش استقبال کیا اور قدم بوسی کی پھر دلی سے آپ جاج مؤ تشریف لائے ۔