اردو

urdu

ETV Bharat / state

بنارس: عرس غریب نوازؒ کا اہتمام، قوالی پر جھوم اٹھے عقیدت مند - خانقاہ رحیمیہ

سجادہ نشین محمد سیف رحیمی نے بتایا کہ جو لوگ کورونا وائرس کی وجہ سے اجمیر نہیں جا پائے ہیں ان کے لیے بنارس کی خانقاہ رحیمیہ میں خواجہ کے عرس کا اہتمام کیا گیا ہے۔

Urs Gharib Nawaz organized in Banaras, Devotees enjoyed listening the Qawwali
بنارس: عرس غریب نوازؒ کا اہتمام، قوالی پر جھوم اٹھے عقیدت مند

By

Published : Feb 20, 2021, 7:35 AM IST

خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رحمۃ اللہ علیہ کا 809واں عرس پورے جوش و خروش کے ساتھ بھارت کے مختلف علاقوں میں منایا گیا۔ بنارس میں بھی حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیریؒ کا عرس محفل سماع اور قوالی کے ساتھ منایا گیا، جبکہ مختلف علاقوں میں قرآن خوانی و فاتحہ کا اہتمام کیا گیا۔

بنارس: عرس غریب نوازؒ کا اہتمام، قوالی پر جھوم اٹھے عقیدت مند

بنارس کے بنیا باغ علاقے میں واقع حضرت عبدالرحیم شاہ کے آستانے پر خواجہ معین الدین چشتی اجمیریؒ کے عرس کا اہتمام کیا گیا۔ محفل سماع اور قوالی کے ساتھ لنگر تقسیم کیا گیا۔ بعد نماز جمعہ قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا، جس میں قرب و جوار کے مختلف افراد نے شرکت کر کے حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری کی بارگاہ میں عقیدت کے نذرانے پیش کیے۔

بنارس: عرس غریب نوازؒ کا اہتمام، قوالی پر جھوم اٹھے عقیدت مند

درگاہ کے سجادہ نشین محمد سیف رحیمی نے بتایا کہ جو لوگ کورونا وائرس کی وجہ سے اجمیر نہیں جا پائے ہیں ان کے لیے بنارس کی خانقاہ رحیمیہ میں خواجہ کے عرس کا اہتمام کیا گیا ہے، مختلف پروگرام منعقد کئے گئے اور لوگوں نے بڑھ چڑھ کر شرکت کی اور ہدیۂ عقیدت پیش کیا۔

بنارس کی خانقاہ رحیمیہ میں خواجہ کے عرس کا اہتمام

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے خواجہ کے عقیدت مند محمد شاہد خان نے بتایا کہ بنارس کے لوگوں میں حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیریؒ کے تعلق سے انتہائی عقیدت ہے، یہاں کا نہ صرف مسلمان بلکہ ہندو بھی خواجہ کی چھٹی کا انتظار کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بنارس کے مختلف گھروں میں چھٹی کے موقع پر نذر و نیاز، فاتحہ اور قرآن خوانی کا اہتمام کیا جاتا ہے اور پورے عقیدت کے ساتھ حضرت خواجہ غریب نواز کی بارگاہ میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا جاتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details