اردو

urdu

ETV Bharat / state

امروہہ: حضرت بھور شاہ قلندرؒ کا سالانہ عرس منایا گیا

امروہہ کے گجرالہ علاقے کے حضرت بھور شاہ قلندر رحمتہ اللہ علیہ کی درگاہ پر تین روز تک جاری عرس، قل شریف کی رسم کے ساتھ ختم ہوا۔

urs celebrated of hazrat bhuwar shah kalandar in amroha
حضرت بھور شاہ قلندرؒ کا سالانہ عرس منایا گیا

By

Published : Apr 4, 2021, 1:50 PM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع امروہہ کے گجرالہ علاقے کے صوفی بزرگ حضرت بھور شاہ قلندر رحمتہ اللہ علیہ درگاہ کا سالانہ عرس مبارک یکم اپریل کو شروع ہو کر تین روز تک پورے شان و شوکت سے منایا گیا۔

دیکھیں ویڈیو

درگاہ کے سجادہ نشین حضرت صوفی شاہ رخ صابری نے بتایا کہ حضرت بھور شاہ قلندر رحمتہ اللہ علیہ کا سالانہ عرس ہر سال کی طرح اس سال بھی پہلے روز جلسہ ہوا، جس میں مشہور عالم دین نے خطاب کیا۔

حضرت بھور شاہ قلندرؒ کا سالانہ عرس منایا گیا

اس کے بعد محفل شمع کا پروگرام کا انعقاد کیا گیا اور عرس مبارک کے آخری دن بڑا قل شریف پورے شان و شوکت کے ساتھ منایا گیا اور دیر رات تک مشہور قوال نے اپنے کلام کو پیش کیا۔

حضرت بھور شاہ قلندرؒ کا سالانہ عرس منایا گیا

مزید پڑھیں:

لکھنئو: شاہ نجف امام باڑہ اور قدم رسول کی چہار دیواری منہدم

عرس کے موقع پر دور دور سے آئے زائرین نے مزار شریف پر چادر پوشی کی اور ملک میں امن وامان کی دعا کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details