اترپردیش کے علی گڑھ میں اردو ٹیچرز ایسوسی ایشن Urdu Teachers Association اور شمس مسلم ویلفیئر ایجوکیشنل سوسائٹی آف انڈیا Shams Muslim Welfare Educational Society of India کے زیر اہتمام ریاستی صنعتی اور زرعی نمائش میں اردو کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت اور نظامت معروف شاعر ڈاکٹر مجیب شہزاد نے کی۔
اس موقع پر مہمان خصوصی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی Aligarh Muslim University کے استاد ڈاکٹر ایوب شباب نے کہا کہ اردو بہت پیاری اور بھارت کی فرقہ وارانہ اتحاد کی زبان ہے۔ اس زبان کو ہندوؤں اور مسلمانوں نے مل کر فروغ دیا۔ انہوں نے تلقین کی کہ اسی طرح ہمیں مل کر اردو کو دوبارہ زندہ کرنا ہے۔
انہوں نے پروگرام کے آرگنائزر کنور نسیم شاہد کو مبارکباد دی. مطفر نگر سے آئے ہوئے اردو ڈیولپمنٹ اورگنائزیشن کے ضلع صدر کلیم تیاگی نے کہا کہ ہمیں اپنے گھروں میں اردو زبان کو زندہ رکھنا ہے، جس طرح ہم سب ہندی کا استعمال کرتے ہیں، اسی طرح اردو کے اخبارات کو بھی گھر گھر پہنچانا چاہیے۔