ٹیچرز ایسوسی ایشن مدارس عربیہ کے جنرل سیکریٹری وحید اللہ خان سعیدی نے وزیر اعظم نریندر مودی و متعلقہ وزارت کو خط کر مطالبہ کیا ہے کہ لاک ڈاؤن میں تقریباً 20 ہزار ماڈل مدرسہ ٹیچرز کو 4 برس سے تنخواہ نہیں ملی ہے جس کی وجہ سے ان سبھی ٹیچروں کی روزمرہ کی زندگی سخت دشواریوں سے گزر رہی ہے.
مدرسہ ٹیچرس چار برسوں سے تنخواہ سے محروم
ایک طرف جہاں لاک ڈاؤن میں مرکزی و ریاستی حکومت پریشان، ضرورت مند اور مزدوروں کی مالی امداد کرنے کی ہر ممکن مدد کرنے کی یقین دہانی کر رہی ہے وہیں دوسری طرف ماڈل مدرسہ ٹیچروں کو چار برس سے تنخواہ نہ ملنے کی وجہ سے سخت پریشانیوں کا سامنا ہے۔
مدارس ٹیچرس کو چار برس سے تنخواہ نہیں ملی
لیکن حکومت نے اس سلسلے میں کوئی بھی اقدامات نہیں کیا ہے اور اب جب لاک ڈاؤن کو ایک ہفتہ سے زیادہ ہورہا ہے۔
ایسے میں ماڈل مدرسہ ٹیچرز کی زندگی فاقہ کشی پر گزر رہی ہے لہذا مرکزی حکومت سے مطالبہ ہے کہ ٹیچرز کی تنخواہ ریلیز کریں تاکہ اپنی زندگی گزارنے کے لیے آسانی ہو.
Last Updated : Apr 4, 2020, 9:03 PM IST