رامپور:اترپردیش کے نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ نے پیر کو کہا کہ سماج وادی پارٹی (ایس پی) رہنما اعظم خان مگرمچھ کے آنسو بہار رہے ہیں لیکن ان کی جذباتی بلیک میلنگ اور ڈرامے بازی کا رامپور کی عوام پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ بی جے پی امیدوار آکاش سکسینا کی حمایت میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے موریہ نے کہا کہ رامپور کی عوام اس ڈرامے کو سمجھ چکے ہیں۔ Keshav Prasad Maurya Rally in Rampur
انہوں نے کہا کہ مسلم سماج نے اپنا ذہن تبدیل کرلیا ہے اور اب وہ بی جے پی کی حمایت میں ووٹ کر رہے ہیں۔ مسلمانوں نے سماج وادی پارٹی سے دوری اختیار کرلی ہے بی جے پی کی پالیسیوں کو ملحوظ رکھتے ہوئے پارٹی کی حمایت میں ووٹنگ کررہے ہیں۔ موریہ نے کہا کہ اعظم ایس پی میعاد کار کے دوران عوام کے ساتھ بے پناہ ظلم و زیادتی و ہراسانی کے مرتکب ہوئے ہیں۔ اور اسی کے تئیں عوام میں شدید ناراضگی ہے۔ بی جے پی کے لیے عوام الناس میں نیا ولولہ ہے۔