اس میں پورے اتر پردیش کی شخصیات شامل ہیں جن میں بنارس کے بھی تین لوگوں کو شامل کیا گیا ہے ۔
بنارس کی تین شخصیات میں پہلا نام پروفیسر آفتاب احمد آفاقی صدر شعبہ اردو، بنارس ہندو یونیورسٹی کا ہے جن کو محمد حسن ایوارڈ جو کہ درس و تدریس کے میدان میں ہے دیا گیا۔ جس میں میں ایک لاکھ 50 ہزار روپے کی رقم شامل ہے۔
دوسرا نام مفتی بنارس مولانا عبدالباطن نعمانی کا ہے جن کو کو قومی یکجہتی کے میدان میں نمایاں خدمت کے لیے ایک لاکھ روپئے کا انعام دیا گیا۔
اترپردیش اردو اکیڈمی کی طرف سے انعامات تقسیم ان دونوں شخصیات کے علاوہ ڈاکٹر سلمان راغب کو الیکٹرانک میڈیا میں بہترین خبر نگاری و صحافتی امور کی انجام دہی کے لیے نوجوان صحافی کا ایوارڈ دیا گیا جس میں 25 ہزار روپے کی نقد رقم شامل ہے۔
اردو اکیڈمی کی جانب سے اعلانیہ آتے ہی مبارک باد کا سلسلہ شروع ہوگیا ۔ لوگوں نے فون کرکے اور ذاتی طور پر ملاقات کرکے تینوں حضرات کو مبارکباد دی اور ان کے اعزاز میں تقریب کا اعلان کیا۔
انعام یافتگان سے اس سلسلے میں جب گفتگو کی گئی تو ان لوگوں نے اپنی خوشی کا اظہار کیااور اردو اکیڈمی کے ساتھ ساتھ مبارک باد دینے والوں کا بھی شکریہ ادا کیااور کہاکہ اردو اکیڈمی نے ان کی خدمات کو سراہا اور ان کی حوصلہ افزائی کی جس سے انکو قوت ملی۔