اردو

urdu

ETV Bharat / state

ٹیکہ کاری کے معاملے میں یوپی ملک میں سرفہرست

کورونا انفکشن کی دوسری لہر پر تقریباً مکمل کنٹرول کے بعد اترپردیش حکومت ٹیکہ کاری کے معاملے میں مہاراشٹرا کو چھوڑ کر ملک میں پہلے مقام پر قابض ہوگیا ہے۔

vaccination
ٹیکہ کاری

By

Published : Jul 8, 2021, 10:46 PM IST

ریاست کے ایڈیشنل چیف سکریٹری اطلاعات نونیت سہگل نے بتایا کہ آج 4 لاکھ 91 ہزار 920 لوگوں کو ویکسین کی خوراک دی گئی ہے۔ جس کے بعد ریاست میں اب تک 03 کروڑ 52 لاکھ 72 ہزار ویکسین کی ڈوزفراہم کی جاچکی ہیں جو ملک میں سب سے زیادہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس مدت میں مہاراشٹرا میں تین کروڑ 98 لاکھ 916 لوگوں کو ویکسین دی گئی ہے۔ اور وہ دوسرے مقام پر آگیا ہے۔

گجرات میں آج صرف 4867 افراد کو ویکسین لگائی گئی جس کے ساتھ ہی یہ مغربی ریاست 2 کروڑ 73 لاکھ 45 ہزار 476 کے ساتھ تیسرے مقام پر ہے۔ وہیں راجستھان دو کروڑ 60 لاکھ اور کرناٹک دو کروڑ 49 لاکھ کے اعداد کے ساتھ بالترتیب چوتھے اور پانچویں مقام پر ہیں۔

گذشتہ 24 گھنٹوں میں ریاست میں 02 لاکھ 59 ہزار 174 کووڈ ٹیسٹ کروائے گئے ہیں۔ جس کے بعد 05 کروڑ 98 لاکھ 48 ہزار 583 کورونا ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔ ریاست میں کورونا انفیکشن کی ریکوری شرح 98.6 فیصد ہے۔

مزید پڑھیں:Coronavirus Update: ملک میں یومیہ کووڈ انفیکشن کی شرح صحت یاب ہونے والوں سے زیادہ

یوپی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں کورونا انفیکشن کے 112 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ اسی عرصے میں 258 متاثرہ افراد کا کامیابی کے ساتھ علاج کرکے ڈسچارج کیا گیا ہے۔ اس وقت ریاست میں کورونا انفیکشن کے ایکٹیو کیس کی تعداد 1789 ہے۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details