اردو

urdu

ETV Bharat / state

UP State Taekwondo Championship 2023 تائیکوانڈو، 41 گولڈ کے ساتھ لکھنؤ اوور آل چیمپئن - ریاستی تائیکوانڈو مقابلے میں لکھنؤ فاتح

اترپردیش اسٹیٹ تائیکوانڈو چیمپئن شپ-2023 میں لکھنؤ نے 41 گولڈ کے ساتھ ٹرافی اپنے نام کر لی۔

UP State Taekwondo Championship 2023
UP State Taekwondo Championship 2023

By

Published : Jun 19, 2023, 7:19 AM IST

Updated : Jun 19, 2023, 9:03 AM IST

لکھنؤ: لکھنؤ نے اتوار کو یوپی اسٹیٹ تائیکوانڈو چیمپئن شپ-2023 میں شاندار کارکردگی کے ساتھ مجموعی چیمپئن شپ ٹرافی جیت لی۔ چمپئن شپ میں لکھنؤ کے کھلاڑیوں نے سب سے زیادہ 41 گولڈ میڈل حاصل کر کے اپنا پرچم لہرادیا۔ کے ڈی سنگھ بابو اسٹیڈیم کے کثیر مقصدی ہال میں منعقدہ 39 ویں سب جونیئر، 7 ویں کیڈٹ، 41 ویں جونیئر، سینئر کیورگی اور 7 ویں پومسے چیمپئن شپ میں میرٹھ کی ٹیم 11 طلائی تمغوں کے ساتھ رنر اپ بن کر ابھری۔ آگرہ کی ٹیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

لکھنؤ کے کھلاڑیوں نے آخری دن 32 طلائی تمغے جیتے اور چیمپئن شپ میں 41 طلائی، 32 چاندی اور 77 کانسے سمیت کل 150 تمغے جیتے۔ میرٹھ کے رنر اپ کھلاڑیوں نے 11 طلائی، 11 چاندی اور 7 کانسے سمیت کل 29 تمغے جیتے ہیں۔ آگرہ، جو چمپئن شپ میں تیسرے نمبر پر رہی، نے کل 28 تمغے حاصل کیے جن میں 7 گولڈ، 6 سلور اور 15 برونز شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: Noida Taekwondo Championship لکھنؤ نے تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں دو گولڈ جیتے

اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی اترپردیش تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کے صدر شیلیش کمار سنگھ 'شیلو' نے انعامات تقسیم کئے۔ اختتامی تقریب کی صدارت اتر پردیش تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کے خزانچی دیویندر سنگھ نے کی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل 2022 میں نوئیڈا تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں بھی لکھنؤ کے کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو گولڈ میڈل جیتے تھے۔ اس مقابلے میں لکھنؤ سٹی مونٹیسری کے طلبہ نے دو گولڈ میڈل جیتے تھے۔

یو این آئی

Last Updated : Jun 19, 2023, 9:03 AM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details