اردو

urdu

ETV Bharat / state

مرکز نظام الدین کے معاملہ پر دارالعلوم دیوبند کا رد عمل

کورونا وائرس کے نام پر مرکز حضرت نظام الدین کو ہائی لائٹ کئے جانے اور اس معاملہ کو دوسرے انداز میں پیش کئے جانے پر دارالعلوم دیوبند نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

By

Published : Apr 2, 2020, 1:12 PM IST

Updated : Apr 2, 2020, 1:51 PM IST

مرکز نظام الدین کے معاملہ پر آیا دارالعلوم دیوبند کا رد عمل
مرکز نظام الدین کے معاملہ پر آیا دارالعلوم دیوبند کا رد عمل

تبلیغی جماعت حضرت نظام الدین کے مرکز کو میڈیا میں الگ انداز میں پیش کیے جانے پر دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی نے کہاکہ دنیا اس وقت مہلک وبا کا شکار ہے اس سے ہم انکار نہیں کرسکتے ہیں، لیکن تبلیغی جماعت کے مرکز میں جو معاملات سامنے آئے ہیں انہیں جس طریقہ سے نشر کیا جارہا ہے وہ نہایت ہی غیر مناسب ہے کیونکہ کورونا کے خلاف لڑائی مذہبی نہیں بلکہ انسانیت کی لڑائی ہے۔

مرکز نظام الدین کے معاملہ پر دارالعلوم دیوبند کا رد عمل

انہوں نے کہاکہ تبلیغی جماعت ہماری جماعت ہے۔دیوبندی فکر اور نقطہ نظر کی جماعت ہے۔

اس کو مذہبی رنگ دے کر اس لڑائی کو کمزور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ہمیں ملک کر اس کا مقابلہ کرنا ہے تاکہ پوری انسانیت کو اس وباسے محفوظ رکھا جاسکے۔

انہوں نے کہاکہ نظام الدین معاملہ کی صحیح حقیقت کیا ہے اس سلسلہ میں فی الحال ہم معلومات جمع کررہے ہیں۔ سفر آنے والے افراد کے متعلق مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی نے کہاکہ ایسے لوگوں از خود محکمہ صحت کی گائیڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے اپنی میڈیکل جانچ کرانی چاہئےتاکہ کسی قسم کا شک و شبہ نہ رہ سکے اور کوروناکے خلاف اس لڑائی میں اپنا تعاون کرنا چاہئے۔

Last Updated : Apr 2, 2020, 1:51 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details