اردو

urdu

ETV Bharat / state

UP Shia Waqf Board Issues Order شیعہ وقف بورڈ کی مذہبی مقامات سے سیاسی ہورڈنگ ہٹانے کی ہدایت

اترپردیش شیعہ سینٹرل وقف بورڈ نے بلدیاتی انتخابات سے قبل مذہبی مقامات سے سیاسی ہورڈنگ ہٹانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

By

Published : Apr 19, 2023, 8:32 AM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

لکھنؤ: اترپردیش میں آئندہ ماہ بلدیاتی انتخابات ہونے والے ہیں۔ انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کے ساتھ ہی ریاست میں ضابطہ اخلاق بھی نافذ ہو گیا ہے۔ دریں اثنا، اترپردیش شیعہ سینٹرل وقف بورڈ نے بھی ایک ہدایت جاری کی جس میں قبرستانوں، کربلا، مساجد، امام بارگاہ، مزاروں سے سیاسی ہورڈنگ ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ شیعہ وقف بورڈ کی جانب سے منگل کو جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ طویل عرصے سے موصول ہونے والی شکایات کی بنیاد پر ریاست میں بورڈ کے تحت تمام اوقاف جیسے قبرستان، کربلا، امام باڑہ، مساجد، درگاہ پر تجارتی اشتہارات، ذاتی، سیاسی بینرز اور ہورڈنگس لگی ہوئی ہے جس کی وجہ سے عقیدت مندوں کے جذبات مجروح ہو رہے ہیں۔

سیاسی ہورڈنگ ہٹانے کی ہدایت

شیعہ وقف بورڈ کے ایڈمنسٹریٹو آفیسر سید حسن رضا رضوی نے کہا کہ بورڈ نے اترپردیش میں تمام اوقاف کے متولیوں، انتظامیہ کمیٹی، منتظمین کو ہدایت دی ہے کہ وہ دو دن کے اندر ہر طرح کے بینرز یا پوسٹرز اور ہورڈنگز کو ہٹا دیں۔ بورڈ نے کہا کہ اگر کوئی شخص بینرز، پوسٹرز اور ہورڈنگز ہٹانے کی مخالفت کرتا ہے تو اس کے خلاف تھانے میں شکایت درج کروائی جائے گی۔ قابل ذکر ہے کہ اترپردیش میں تمام وقف املاک کے ذمہ دار کسی نہ کسی پارٹی سے وابستہ ہیں۔ وقتاً فوقتاً ریاست میں آنے والی حکومتوں نے اپنے لوگوں کو وقف میں جگہ دی۔ اس وقت بی جے پی حکومت کے کئی افراد بھی وقف سے وابستہ ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ شیعہ وقف بورڈ کے اس حکم کا کتنا اثر ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Dharam Pal Singh on Waqf Property وقف املاک میں بدعنوانی ناقابل برداشت، دھرم پال سنگھ

ABOUT THE AUTHOR

...view details