اردو

urdu

ETV Bharat / state

رشوت کی رقم کے لیے کاؤنٹنگ مشین طلب

سی بی آئی سماجوادی پارٹی کی حکومت کے میعاد کار میں غیر قانونی کانکنی کے الزامات میں اترپردیش کے پانچ اضلاع شاملی، ہمیر پور، فتح پور اور سدھارتھ نگر میں تفتیش کرر ہی ہے۔

UP: SBI raids on Bulandshahar DM'house

By

Published : Jul 10, 2019, 3:05 PM IST

مرکز جانچ ایجنسی (سی بی آئی) نے بدھ کو بلند شہر کے ڈی ایم ابھے سنگھ کے گھر پر کانکنی بدعنوانی معاملے میں چھاپہ مارا اور ان سے اس ضمن میں پوچھ گچھ کی۔

آئی اے ایس بی چندر کلاں کے بعد مسٹر ابھے دوسرے آئی اے ایس ہیں جن کے خلاف کانکنی کے معاملے میں سی بی آئی نے چھاپہ ماری کی ہے۔

بلند شہر کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے ساتھ ساتھ سی بی آئی ٹیم نے مرادآباد میں یو پی گرامن بینک جرنل منیجر سیلیش راجن کے گھر بھی بینک فراڈ معاملے میں چھاپہ ماری کی۔

ذرائع کے مطابق تین گاڑیوں میں سوار تقریبا 20 سی بی آئی افسران صبح بلند شہر کے ڈی ایم کے رہائش گاہ پہنچے اور گھر سے ڈی ایم اور ان کے افراد خانہ کے سوا تمام افراد کو باہر کردیا۔

مسٹر سنگھ کے گھر چھاپہ ماری ان کے سماج وادی حکومت کے میعاد کار میں فتح پور کا ڈی ایم رہنے کے سیاق میں کی گئی ہے۔

سی بی آئی نے جنوری ماہ میں یو پی اور دہلی کے متعدد افراد کے گھروں پر غیر قانونی کانکنی کے حوالے سے چھاپہ ماری کی تھی۔

جنوری میں سی بی آئی نے جن افراد کے گھروں پر چھاپہ ماری کی تھی ان میں آئی اے ایس بی چندر کلاں(لکھنؤ)، بی ایس پی لیڈر ستیہ دیو دکشت اور سماج وادی پارٹی کے ایم ایل سی رمیش مشرا (ہمیر پور) شامل ہیں۔

سی بی آئی سماجوادی پارٹی کی حکومت کے میعاد کار میں غیر قانونی کانکنی کے الزامات میں اترپردیش کے پانچ اضلاع شاملی، ہمیر پور، فتح پور اور سدھارتھ نگر میں تفتیش کرر ہی ہے۔

سی بی آئی نے اس معاملے میں جانچ کا آغاز جولائی 2017 میں الہ آباد ہائی کورٹ کی ہدایت پر کیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق ہائی کورٹ نے سی بی آئی کو اس معاملے کی جانچ کی ہدایت اس مفاد عامہ کی اس عرضی پر سماعت کے بعد دیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ یو پی میں غیر قانونی کانکنی معاملے میں اترپردیش حکومت کے کئی افسران شامل ہیں۔

یاد رہے کہ غیر قانونی کانکنی کے خلاف آواز اٹھانے والے کئی پولیس اہلکار اور حکومت کے افسران کا قتل کیا جاچکا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details